بحث وتحقیق

تفصیلات

استنبول میں معاصر چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ائمہ و خطباء کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے علمی کورس کا آغاز

  • 14/12/2024 | 10:54 AM
  • 30

استنبول میں معاصر چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ائمہ و خطباء کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے علمی کورس کا آغاز


گزشتہ روز پیر، 9 دسمبر 2024 کو استنبول شہر میں عالمی اتحاد برائے علماءِ مسلمین کی ائمہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ایک علمی کورس کا آغاز ہوا۔


یہ کورس، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے علما اور ائمہ شریک ہیں، 12 دسمبر تک استنبول کے ایک ہوٹل میں جاری رہے گا 


کورس کا آغاز ایک لیکچر سے ہوا جس کا عنوان تھا: "تزکیہ اور اس کا امت کے اتحاد، دعوت، اور امید میں کردار"، جو ڈاکٹر عبد الوہاب ایکنچی، صدر جمعیت علماءِ مسلمین ترکی، نے پیش کیا۔


آج منگل کو، عالمی اتحاد برائے علماءِ مسلمین کے رکن ڈاکٹر خالد حنفی، "فقہ الاقلیات" کے عنوان سے لیکچر دیں گے۔ اس کے بعد شیخ کمال عمارة "ائمہ کرام کی راہ میں معاصر چیلنجز" کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔


کورس کی سرگرمیاں متنوع لیکچرز پر مشتمل ہیں، جن میں عالمی اتحاد کے معاون سیکریٹری جنرل اور ائمہ کمیٹی کے صدر، "ڈاکٹر ونیس المبروک، فتویٰ سازی کا ائمہ کرام کے مشن میں کردار" کے عنوان پر لیکچر دیں گے۔


اسی طرح شیخ عبد الوہاب الطریری "موثر خطاب کے لازمی  اجزا" پر گفتگو کریں گے، جبکہ  اتحاد کے صدر،ڈاکٹر علی القره داغی، "فقہ المیزان اور اس کا خطیب کے پیغام کو درست سمت دینے میں کردار" پر لیکچر دیں گے۔


اتحاد کے نائب صدر،شیخ ڈاکٹر عصام البشیر،  "دو محرابوں کے درمیان" کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ کورس کا اختتام ڈاکٹر مصطفی مخدوم کے لیکچر سے ہوگا جس کا عنوان ہے: "ائمہ کرام میں فقہی صلاحیتوں کی نشوونما"۔


اس کورس کا مقصد ائمہ و خطباء کے پیغام کو مضبوط بنانا اور انہیں دعوت کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مؤثر انداز میں سامنا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔


یہ کورس ائمہ و خطباء کو موجودہ دور کے تغیرات سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں اسلام کے پیغام کو پھیلانے اور امت کو متحد کرنے کے کردار کو فروغ دینے کے لیے تیار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔


ماخذ: الاتحاد





منسلکات

التالي
اتحاد عالمی کے صدر نے مسلم اقلیتوں کے مسائل اور تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کے زیر عنوان یورپی وفد کا استقبال کیا

متعلقہ موضوعات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں