بحث وتحقیق

تفصیلات

دوسری بین الاقوامی کانفرنس ": "امت کے خطباء... امنائے اقصیٰ" کے عنوان کے تحت سرگرمیوں کا آغاز.

دوسری بین الاقوامی کانفرنس ": "امت کے خطباء... امنائے اقصیٰ" کے عنوان کے تحت سرگرمیوں کا آغاز. 


گزشتہ دنوں "امنائے اقصیٰ برائے دعاۃ اور شریعت کے فارغ التحصیل" کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ یہ کانفرنس مختلف اسلامی ممالک کی علمی تنظیموں کے تعاون سے 14 اور 15 دسمبر 2024 کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی۔


کانفرنس "امت کے خطباء... امنائے اقصیٰ" کے عنوان کے تحت منعقد ہوئی، جس کا مقصد فلسطینی مسئلے کی حمایت میں علماء اور دعاۃ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔


کانفرنس میں ممتاز علماء اور خطباء نے شرکت کی، جن میں قابل ذکر شخصیات یہ تھیں:

جناب پروفیسر علی ارباش (صدر برائے ترک مذہبی امور)، جناب شیخ ڈاکٹر علی محی الدین القره داغی (صدر عالمی اتحاد برائے مسلم علماء)، جناب ڈاکٹر عصام البشیر (مؤسسہ کے صدر اور اتحاد کے نائب صدر)۔

اس کے علاوہ دیگر نمایاں اسلامی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں :

پروفیسر محمد غورماز (سابق صدر برائے ترک مذہبی امور)، شیخ خلیل الرحمن سجاد النعمانی (ہندوستان)، شیخ ڈاکٹر مروان ابو راس (اتحاد کے تحت کمیٹی القدس کے صدر)، اور شیخ اَفلح الخلیلی (مفتی سلطنت عمان کے نمائندہ)۔قابلِ ذکر ہیں 


یہ کانفرنس ایک ایسے نازک وقت میں منعقد ہوئی جب امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس لیے یہ کانفرنس فلسطینی مسئلے کی حمایت میں مشترکہ کام اور پائیدار تعاون کے لیے ایک نیا نقطہ آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔


یہ کانفرنس دعاۃ اور شریعت کے فارغ التحصیل افراد کے کردار کو مزید فعال کرنے، القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ان کی خدمات کو بڑھانے، اور موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔


یاد رہے کہ "امنائے اقصیٰ برائے دعاۃ اور شریعت کے فارغ التحصیل علماء " کی پہلی کانفرنس اکتوبر 2023 میں منعقد ہوئی تھی۔ اس مؤسسہ کا مقصد دنیا بھر کے دعاۃ کی القدس اور فلسطین کی خدمت میں حمایت کرنا ہے۔


ماخذ: الاتحاد





منسلکات

التالي
عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کے صدر نے غزہ پر جاری حملے کو روکنے کی اپیل کی اور تعمیر نو اور انسانی ضروریات کی فراہمی کے لیے تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
السابق
"غزہ اور مسجد اقصیٰ کی حمایت شرعی فریضہ ہے اور دشمن کی مدد امت و دین سے غداری ہے۔"

متعلقہ موضوعات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں