بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان کا درد ہمارا درد ، اس کی خوشی ہماری خوشی، اس کی کامیابی ہماری کامیابی کے مترادف ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے  پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی  جنگ کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ "پاکستان کا درد ہمارا درد ، اس کی خوشی ہماری  خوشی،  اس کی کامیابی  ہماری کامیابی  کے مترادف ہے۔ "

صدر ایردوان اور  وزیر اعظم  شہباز شریف نے  استنبول کے قصرِ وحدالدین   میں بلمشافہ اور  بین  الاوفود  مذاکرات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

گہرے تاریخی، ثقافتی اور انسانی  روابط  پائے جانے والے پاکستان  کا ترک قوم کے دلوں میں  ایک  خاص مقام ہونے کی وضاحت کرنے والے    صدر ایردوان نے کہا کہ "میں یہاں پر ایک بار پھر  زور دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہم  پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کی  حمایت کرتے ہیں، ہ  ہماری خوشیاں، درد اور کامیابیاں  مشترکہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی مفاہمت کے ساتھ  گزشتہ مہینوں  سیلاب کی آفت کے دوران  ہم نے پاکستانی  بھائیوں کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا تھا۔  ہوائی پل اور ریلوے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے 15 طیاروں اور 13 ٹرینوں  پر مشتمل امدادی سامان  آفت زدہ علاقوں کو بھیجا تھا۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ  ترک اور پاکستانی  عوام کے درمیان  بھائی چار گی کے روابط  سے  حاصل کردہ  طاقت اور  الہام کی بدولت باہمی تعلقات کو مزید آگے لیجانے کے لیے ہم  اپنی کاروائیوں کو تواتر سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعاون  سمیت  مشترکہ ایجنڈے  میں  شامل   اہم علاقائی و عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کرنے کا  تذکرہ  کرنے والے  جناب ایردوان نے بتایا کہ "برادر پاکستان اور جان  آذربائیجان   کے ساتھ سہہ فریقی باہمی تعاون سرعت سے فروغ پا رہا ہے۔"

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین  باہمی تعلقات   سینکڑوں سالہ دوستی کے ماضی پر  استوار ہیں۔

ترک صدر نے وزیر اعظم پاکستان کے اعزاز میں پریس کی عدم موجودگی میں  عشائیہ دیا ۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں