بحث وتحقیق

تفصیلات

ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشیکان کامیاب

ایران کے صدارتی انتخاب میں مسعود پزشیکان کامیاب

اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لیے جب کہ ان کے مدمقابل سعید جلیلی نے ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لیے/ فائل فوٹو

تہران: ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشیکان نے کامیابی حاصل کرلی۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسی مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔ 

 

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشیکان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 

مسعود پزشیکان پیش کے سرجن اور قانون ساز ہیں  اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ 

 

69 سالہ مسعود پزشیکان ہارٹ سرجن ہے وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

 

مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی۔

 

واضح رہےکہ ایرانی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 میں سے کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہیں لے سکا تھا، 28 جون کو ہونے والے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا جو 1979 کے بعد سے سب سے کم ٹرن آؤٹ تھا۔

 

مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے۔

 


: ٹیگز



السابق
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان ہمارے اتحادی ہیں: پوٹن

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں