بحث وتحقیق

تفصیلات

بیت لحم اور الخلیل میں سنگ باری سے یہودی آباد کاروں کی گاڑیاں تباہ

کل منگل کی شام فلسطینی مزاحمتی نوجوانوں نے بیت لحم اور الخلیل شہروں میں غاصب یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کوسنگ باری سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ پتھراؤ سے ایک خاتون آبادکار زخمی بھی ہوئی۔

بیت لحم کے جنوب میں واقع "معالیہ آموس" بستی کے قریب فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد ایک بس اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

الخلیل کے شمال میں بیت امر نامی قصبے میں پتھر لگنےسے ایک خاتون آبادکار زخمی ہو گئی۔ اس کے علاوہ قصبے میں آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بیت امر قصبے میں قابض فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی نوجوان گولیوں سے زخمی ہوگئے۔

بیت امر کے قصبے میں شہید 41 سالہ مفید محمد محمود اخلیل  کی نماز جنازہ کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں۔ مفید گذشتہ سے پیوستہ رات قصبے پراسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔

قابض فورسز نے درجنوں شہریوں کو جنازے میں شرکت کے لیے قبرستان پہنچنے سے روک دیا۔ اس دوران جھڑپوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔


: ٹیگز



السابق
"جنگ بندی ختم ہو گئی"ملک بھر میں حملے کریں گے: کالعدم ٹی ٹی پی کا اعلان

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں