بحث وتحقیق

تفصیلات

نیپال :ماؤ وادی سربراہ پشپ کمل دھال پرچنڈ نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف لیا

:نومنتخب وزیر اعظم اور آٹھ وزراء نے شیتل نواس میں صدر جمہوریہ محترمہ بدیا دیوی بھنڈاری کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم عزت ماب پشپ کمل دہال کے ساتھ ھی نیپال کے نائب وزیر اعظم، سی پی این-یو ایم ایل کے بشنو پوڈیل، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے نارائن کاجی شریسٹا اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے روی لامی چھانے۔ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پوڈیل کو وزیر خزانہ، شریسٹا کو فزیکل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ اور لامیچھانے کو داخلہ امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ دیگر وزراء میں جوالا کماری شاہ، دامودر بھنڈاری، راجندر رائے اور عبدل خان ہیں۔ ان کے قلمدان بعد میں طے کئے جائینگے۔چار لوگوں کو ابھی صرف نام ذد کیا گیا ھے۔ ان کے قلمدان طے نہیں کئے گئے ہیں یہ نئے وزیر اعظم نیپال کی مختصر ٹیم جو نیپال کو بہت آگے لے جانے کا عزم رکھتی ھے وزیراعظم پشپ کمل دھال پرچنڈ کو حلف لیتے پوری دنیاسے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ھےسعودی عرب کی مبارک باد۔ سعودي عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حفظہما اللہ نے وزیر اعظم نیپال پرچنڈ کے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے انہیں مبارکبادی پیش کی.
واضح رہے کہ سی پی این ماؤسٹ سینٹر کے چیئرمین پشپ کمل دہال اور دیگر سرکردہ رہنما سی پی این یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کے حکم پر نئی حکومت بنانے کے لیے صدر جمہوریہ بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی تھی تاکہ ۔پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ایمالے کی حمایت کے ساتھ ماؤسٹ چیئرمین پشپ کمل دہال پرچنڈ کی قیادت میں ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے ۔ قائدین نے حال ہی میں یو ایم ایل کے چیئرمین اولی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ کے دوران پرچنڈ کی قیادت میں نئی حکومت بنانے پر اتفاق کرلیا ھےسی پی این (یو ایم ایل)، ماؤسٹ سینٹر، راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی)، راسٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی)، جنتا سماج وادی پارٹی (جے ایس پی)، جنمت پارٹی اور ناگرک انمکتی پارٹی کے سرکردہ رہنما نئی حکومت بنانے کے لیے متحدہ دعوی پیش کیا تھا ۔پرچنڈ کو 169 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔اواضح رھے کہ پانچ سالہ حکومت دو شخصیتوں کے درمیان نصف نصف رھے 30/ماہ پشپ کمل دھال پرچنڈ و30/ماہ ۔کے پی اولی شرما اے مالے کے سربراہ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالیں گے ۔ پورے ملک کی عوام الناس میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ھے پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے۔


: ٹیگز



التالي
مسلم پرسنل لا! عمل کا تقاضہ ہم سبھوں سے ہے
السابق
مسجد الحرام میں چینی زبان میں اسلامی تعلیمات کا آغاز

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں