بحث وتحقیق

تفصیلات

ترکیہ میں اسماعیل آغا نقشبندیہ اوقاف کے صدر شیخ حسن قلیج آفندی کی وفات پر اتحادِ عالمی کا اظہار تعزیت ۔۔

ترکیہ میں اسماعیل آغا نقشبندیہ اوقاف کے صدر شیخ حسن قلیج آفندی کی وفات پر اتحادِ عالمی کا اظہار تعزیت ۔۔

 

مختصر لنک:

ارشاد باری تعالیٰ ہے:[يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً * فَادْخُلِي فِي عِبَادِي * وَادْخُلِي جَنَّتِي*] [اے نفس مطمئنہ* اپنے رب کی طرف لوٹ جاؤ اس حال میں کہ تم رب سے ، راضی اور رب تم سے راضی* تو میرے بندوں میں شامل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ ] [سورۃ البلد: 27-30]۔

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اسماعیل آغا نقشبندی اوقاف کے صدر و شیخ اور بانی علامہ محمود آفندی کے جانشین شیخ و مبلغ حسن قلیج آفندی کی وفات پر برادر ترک عوام اور پوری ملت اسلامیہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

 

پیدائش اور نشو ونما

 

شیخ حسن قلیج آفندی 1931ء میں ترکی کے صوبے ترابزون میں پیدا ہوئے، ایک ایسے خاندان میں آپ کی ولادت اور  پرورش  ہوئی جو  علمی اور دینی شناخت کا حامل تھا ،  انہوں نے نو سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنا شروع کیا، حفظ قرآن مجید کے بعد آپ نے عربی زبان اور شرعی علوم کی تعلیم حاصل کی ۔ اس دوران آپ کا تعارف شیخ وقت مرشد دوراں شیخ محمود آفندی سے ہوا بالآخر آپ ان کے مستقل رفیق بن گئے اور ، ان کی دعوت اور سرگرمیوں کا دفاع کرتے رہے اور حج و عمرہ کے اسفار میں بھی آپ کے شریک رہے ۔

 

تعلیمی مراحل.

 

مرحوم -نے دینی و شرعی علوم کی تعلیم ترابزون شہر کے قصبے "اویو" میں شیخ علامہ حاج درسن افندی الجلکلی کے کے مدرسہ سے وابستہ ہوکر  حاصل کی اور وہیں سے دینی شرعی علوم میں سند فضیلت حاصل کی. اور   "اسماعیل آغا مدرسہ " میں قرآن پاک اور تفسیر کی تعلیم حاصل کی اس درمیان آپ وعظ تقریر اور بیان خطاب کی ذمہ داری انجام دیتے رہے. پھر شیخ محمود آفندی کی وفات کے بعد شیخ حسن نے ان کا سجادہ نشیں بنادیا گیا اور آپ نے ان کی جانشینی کی تمام  ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

 

خصوصیات

 

مرحوم شیخ حسن آفندی رحمۃاللہ علیہ  نے اپنی پوری زندگی پورے خلوص اور لگن کے ساتھ دین اسلام کی خدمت میں گزاری، موصوف عظیم خصوصیات کے حامل تھے، اچھی سیرت، اعلیٰ اخلاق، عاجزی، اخلاص وللہیت، علم کی نشر واشاعت اور نسلوں کی تربیت میں بھی وہ ایک بہترین نمونہ تھے. مرحوم لوگوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں میں متفکر رہاکرتے اور لوگوں کے مسائل کو حل کیا کرتے تھے  جس کی وجہ سے انہیں محبوبیت کا مقام حاصل ہوگیا تھا ۔

اسی لیے شیخ محمود آفندی نے انہیں ایک خالص شیخ کے طور پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے فرمایا کہ آپ پاکپاز اور راست گو ہیں آپ کی مثال سفیدی اور خوشبو کی سی ہے]

مرحوم کی وفات سے ملت اسلامیہ  ایک ممتاز عالم اور روحانی مرشد سے محروم ہو گئی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، انھیں اپنی رحمت کے آغوش میں جگہ عطا فرمائے  انھیں ان کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے، انھیں جنت کے باغ میں داخل فرمائے ، ان کے خاندان، رشتہ داروں، محبت کرنے والوں، اور ساتھیوں کو صبر اور تسلی عطافرمائے. آمین .

 

 

 

بدھ: 15 شوال 1445ھ

 

مطابق: 24 اپریل 2024ء

 

 

ڈاکٹر علی محمد الصلابی (جنرل سیکرٹری)

ڈاکٹر علی قرہ داغی (صدر)


: ٹیگز



السابق
ڈاکٹر علی قرہ داغی شیخ حسن قلیج آفندی کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ترکی روانہ۔"

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں