بحث وتحقیق

تفصیلات

اسلامو فوبیا... اسٹاک ہوم میں ایک مسجد پر نسل پرستانہ حملہ

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک مسجد کو اسلامو فوبیا کے باعث نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جب کہ حال ہی میں اس پر ایسے ہی کئی حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔

اور اس بار، مسجد کے داخلی دروازے کے قریب زنجیروں کے ساتھ قرآن پاک کا ایک سوراخ شدہ نسخہ لٹکا دیا گیا تھا 

اسٹاک ہوم مسجد کی منتظمہ کمیٹی نے جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے حملے کی تصویر شائع کی، جس میں مسجد کے صحن کے لوہے پر زنجیروں کے ساتھ قرآن کا ایک نسخہ لٹکا ہوا تھا۔

مسجد انتظامیہ نے نشاندہی کی کہ اسٹاک ہوم کی مسجد اور اس کے زائرین کو نسل پرستوں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ  رائے عامہ کی توجہ مبذول کرنے کے لیے حملے کے بارے میں تصویر اور معلومات شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، تاکہ نفرت پر مبنی جرائم معمول بن نہ جائیں۔
 نسل پرستوں نے اس سے قبل مسجد کے دروازے پر کئی بار صلیب پینٹ کیے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسل پرستانہ جملے لکھے ہیں۔
اس سے قبل بھی نسل پرستوں اور انتہا پسندوں نے شہر کی قدیم  مسجد کے دروازے  پر ایک آہنی صلیب نصب کر کے مسجد پر حملہ کر دیا-
اس سلسلے میں اس وقت 
مذکورہ مسجد کے امام جماعت کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس مسجد پر نسل پرستانہ حملے ہو چکے ہیں اور کئی بار نازیوں کی علامت کے طور پر صلیب کی بگڑی ہوئی تصویر مسجد کے دروازے پر بنائی گئی ہیں-
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس بھی کم سے کم دو بار اسٹاک ہوم کی اس مسجد پر حملہ کیا گیا تھا- پچھلے برسوں کے دوران سوئیڈن میں مساجد اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں۔(ایجنسیاں)


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی دارالحکومت کوالالمپور کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں ملائیشیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے. (بیان)
السابق
قران کریم اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں