بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی دارالحکومت کوالالمپور کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں ملائیشیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے. (بیان)

اتحادِ عالمی دارالحکومت کوالالمپور کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں ملائیشیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے. (بیان)
تحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز  ملائیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔
اتحادِ عالمی ملائیشیا کی حکومت،  ملائیشیا کی عزیز عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔دعا ہے کہ 
اللہ تعالیٰ  ان کی مغفرت فرمائے، انہیں شہداء کے طور پر قبول فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔
 
بیان کا متن:
اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز  ملائیشیا میں اپنے بھائیوں، حکومت، شاہ اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے - دارالحکومت کوالالمپور سے متصل بٹانگ کالی قصبے کے قریب جمعہ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں، متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ بہت سارے  زخمی اور بہت افراد تا ہنوز لاپتہ ہیں. 
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو شہداء میں شامل فرمائے ، ہم تمام زخمیوں کے لیے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ، اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انھیں صبرجمیل عطا فرمائے ، 
انا للہ وانا الیہ راجعون 

 
جمعہ 22 جمادی الاول 1444ھ
مطابق 16 دسمبر 2022 
 
ڈاکٹر علی قرہ داغی(جنرل سیکرٹری) 
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز


: ٹیگز



التالي
چین میں کورونا وایرس کی تباہ کاریاں پھر شروع ہو گئیں.
السابق
اسلامو فوبیا... اسٹاک ہوم میں ایک مسجد پر نسل پرستانہ حملہ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں