بحث وتحقیق

تفصیلات

سویڈن میں قرآن مجید نذر آتش کرنے کا بدترین اور مذموم واقعہ،عالم اسلام کا سخت احتجاج

سویڈن کی راجدھانی اسٹاک ہوم میں قرآن کریم کو نذرآتش کرنے کا مذموم واقعہ سامنے آیا ،جس سے عالم اسلام میں شدید غم وغصہ کی لہر پھیل گئی ،واضح ہو کہ ہفتے کے روز سویڈن کے انتہا پسند دائیں بازو کے لیڈرراسمس پالوڈن نے پہلے ایک گھنٹے تک تقریر کی۔ اس میں انہوں نے یہ کہہ دیا تھا کہ وہ قرآن کو نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اپنی تقریر میں راسمس پالوڈن نے سویڈن میں اسلام اور تارکین وطن پر شدید تنقید کی، جس کے اختتام پر اس نے وہ بدترین عمل کیا کہ شیطان بھی شرماجائے. اس شخص نے قرآن پاک کے ایک نسخۂ کو لائٹر سے آگ لگا دی اور کچھ دیر تک جلتا ہوا قرآن ہاتھ میں پکڑے رکھا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری حفاظتی نفری بھی موجود تھی۔حاضرین کی تعداد سو کے قریب تھی، جن میں کئی صحافی بھی شامل تھے،یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی متعد مسلم ممالک نے اس ناپاک حرکت کو اسلاموفوبیا کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے 
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے سویڈش حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے پر پابندی لگائی جانا چاہیے تھی َ؛ مگر ایسا نہ کیا گیا۔چاوش اولو نے الزام لگایا، ”یہ ایک نسل پرستانہ اقدام ہے۔ یہ اظہار رائے کی آزادی تو بالکل ہی نہیں ہے۔‘‘
اسی دوران ترک صدر اردگان کےایک ترجمان نے کہا کہ انقرہ کی طرف سے بار بار کی تنبیہات کے باوجود اس مظاہرے کی اجازت دنیا ”نفرت کی بنا پر جرائم اور اسلاموفوبیا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. دیگر ملکوں میں بھی مذمت اور شدید رد عمل کا سلسلہ جاری ہے.. حکومت کے علاوہ مسلم تنظیموں نے بھی اس کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے. جس میں انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز دوحہ قطر ودیگر تنظیمیں شامل ہیں 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں