بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی ہندوستان کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد شفیق عالم قاسمی صدر جامعہ رشدیہ بیگوسرائے بہار کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کرتا ہے۔

اتحادِ عالمی ہندوستان کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد شفیق عالم قاسمی صدر جامعہ رشدیہ بیگوسرائے بہار  کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئنَّةُ. ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّة.
ترجمہ: 
اے اطمینان والی جان۔اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ جا کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔پھر تو میرے خاص بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا( سورۃ الفجر 27-30۔) 

ہمیں ایسے دلوں کے ساتھ جو خدا کی مرضی اور تقدیر پر یقین رکھتا ہے ، علامہ مولانا حافظ وقاری محمد شفیق عالم قاسمی،بانی و صدر جامعہ رشیدیہ جامع مسجد بیگوسرائے ، بہار کے انتقال کی اندوہناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ۔

مرحوم - خدا ان پر رحم فرمائے، سنہ 1940 عیسوی میں پیدا ہوئے،،اور اپنی زندگی کی 82 سے زیادہ بہاریں دیکھیں. مرحوم ممتاز اہل علم میں سے تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کے بیش قیمت لیل و نہار علوم دینیہ کے فروغ واشاعت اور طلبہ  کی تعلیم وتربیت کے لیے وقف کردی، مرحوم ایسے مثالی معلم تھے ، جو اخلاق حمیدہ سے آراستہ پیراستہ تھے. اس سلسلے میں آپ نے ایک عرصے تک قدیم مرکز علم مدرسہ بدر الاسلام بیگوسرائے اور جامعہ رشیدیہ جامع مسجد بیگوسرائے بہار میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے 
، ساتھ ہی مرحوم خدمت خلق کے خوگر تھے. خدا ان پر رحم کرے - بیواؤں اور محتاجوں کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کو اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے تھے. وہ علمی شخصیت کے ساتھ سماجی خدمت گار بھی تھے لوگوں کے ساتھ گھل مل جانا ان کا شعار تھا تھا. اس راہ میں انھیں مصیبتیں بھی درپیش ہوتی تھیں جن پر وہ صبر کرتے تھے. اسی طرح وہ ایماندار اور دیانتدار تاجر اور تجار کے لیے ایک شاندار مثال تھے - انھیں کئی مرتبہ بیگوسرائے چیمبر آف کامرس کے چیئرمین رہے. اور وہ قومی سیاست میں مہارت رکھتے تھے، چنانچہ انہیں انڈین نیشنل "کانگریس" (اقلیت) کا ضلعی صدر بھی مقرر کیا گیا تھا۔
علامہ شیخ محمد شفیق عالم قاسمی  حکمت وموعظت  سے آراستہ ایک اچھے خطیب بھی تھے حکمت وتد بر کے ساتھ دعوت الی اللہ کی خدمت انجام دیتے تھے. اور وہ لوگوں کے ساتھ اپنے معاملات میں ہمیشہ عاجزی و انکساری اختیار کرتے تھے مرحوم ، خوش مزاج اور سہل الحصول تھے۔
مرحوم نے - خدا ان پر رحم کرے - بہت سے سیمیناروں اور کانفرنسوں میں حصہ لیا، خاص طور پر جمعیت علماء ہند کی کانفرنسوں میں، اور امارت شرعیہ ریاست بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے پروگراموں میں آپ کی فعال شرکت رہتی تھی ۔
مرحوم جامعہ ازہر ہند ، دارالعلوم دیوبند الہند کے فارغ التحصیل تھے. انہوں نے 1964ء میں اس سے فضیلت کی سند حاصل کی ، اور وہ علامہ محمد ابراہیم بلیاوی   اور شیخ فخرالدین احمد کے ممتاز شاگردوں میں سے تھے۔اور عالم اسلام کے بزرگ قاری محمد طیب رحمہ اللہ کے معتمد تھے، انھیں شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی مدنی، مشہور محدث علامہ ظفر احمد عثمانی، مشہور عالم اور فقیہ، مفتی محمد شفیع عثمانی اور بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی صحبت بھی حاصل تھی۔۔
مولانا محمد شفیق عالم قاسمی کی رحلت سے ملت اسلامیہ اپنے مخلص اور نامور علماء میں سے ایک مثالی معلم اور ایک مخلص عالم سے محروم ہو گئی ہے، ہم ان کی مغفرت، رفع درجات کی دعا کرتے ہیں ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں. رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ .. آمین! 

بدھ 3 رجب 1444ھ
بمطابق 25 جنوری 2023    

ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری 
ڈاکٹر سالم سقاف جفری      ( صدر)


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں