بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کا حاجی شہر الأمان أشعري، سیکرٹری جنرل، تنظیم "إكرام" ملائیشیا کے انتقال پر تعزیتی بیان

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کا حاجی شہر الأمان أشعري، سیکرٹری جنرل، تنظیم "إكرام" ملائیشیا کے انتقال پر تعزیتی بیان

 

اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل ایمان اور دلوں میں رنج و غم کے ساتھ، عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز، امت مسلمہ اور عزیز ملائیشیائی قوم سے حاجی شہر الأمان أشعري کے انتقال پر تعزیت کرتا ہے، جو تنظیم "إكرام" (IKRAM) ملائیشیا کے سیکرٹری جنرل تھے۔ وہ آج بروز پیر، 30 شوال 1446ھ، مطابق 28 اپریل 2025ء، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر (IKN) میں اپنے ربِ کریم کے جوار میں منتقل ہوگئے۔

مرحوم - رحمہ اللہ - دعوت، انسانی خدمت، امت کے اتحاد اور اس کی بیداری کے میدانوں میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔ آپ نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت میں اخلاص و وفا کے ساتھ گزاری۔ آپ کی شخصیت تربیت، وحدت، اور اصلاحی کاموں کے لیے گہرے التزام اور اعلیٰ اخلاق کی مظہر تھی۔ وہ حق کی راہ میں مسلسل جدوجہد کرتے رہے، کبھی تھکن یا مایوسی کا شکار نہ ہوئے۔

مرحوم  نے امت کے مسائل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ "فلسطین میرے دل میں ہے" مہم اور تنظیم "إحسان" کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ نیز کئی اداروں میں خدمات انجام دیں اور برطانیہ میں اپنی تعلیم کے دوران "مجلس شورى المسلمين" (MSM) کے ذریعے مسلم اسٹوڈنٹس یونین کی تحریک میں نمایاں سرگرمیاں انجام دیں۔

ان کا انتقال امت مسلمہ اور انسانیت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم ان کی خدمات کو قدر و احترام سے یاد کرتے ہیں، جو انہوں نے حق و عدل کے لیے انجام دیں۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی علمی و عملی خدمات کا بہترین صلہ عطا فرمائے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ نیز ان کے اہلِ خانہ و متعلقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

﴿إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

 

دوحہ: 30 شوال 1446ھ

مطابق: 28 اپریل 2025ء

 

ڈاکٹر علی محمد الصلابی                           پروفیسر ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی

      سیکرٹری جنرل                                                                صدر

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* اضغط هنا لقراءة النعي باللغة العربية.




منسلکات

التالي
خادم قوم وملت حضرت مولانا غلام وستانوری جوار رحمت میں!

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں