بحث وتحقیق

تفصیلات

سعودی حکام کا جدہ سے مسجد حرام تک فری شٹل سروس کا آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان.

سعودی حکام کا جدہ سے مسجد حرام تک فری شٹل سروس کا آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا اعلان.

سعودی حکام کا جدہ سے مسجد حرام تک  فری شٹل سروس کا آزمائشی پروگرام شروع ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ سے مسجد حرام تک فری شٹل سروس فراہم کرنے کا آزمائشی پروگرام شروع کرنے اعلان کر دیا گیا ہے۔


سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل ایئر پورٹ انتظامیہ کی طرف سے حاجیوں اور عمرہ زائرین کے لیے اعلان کیا گیاتھا کہ جدہ ایئر پورٹ پر اترنے والوں کو مسجد حرام پہنچانے اور ان کی اپنے علاقوں اور وطن واپسی دونوں مواقع پر انہیں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

اب اس سلسلے میں آزمائشی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ اس روٹ پر آنے جانے والے ڈرائیور اور دیگر عملہ آگاہ ہو سکے اور تجربے سے گذر سکے۔ہر 2گھنٹے بعد چلنے والی یہ خصوصی بسیں جدہ سے مکہ کے لیے دن 10 بجے سے رات10بجے تک چلیں گی اور مکہ سے واپس جدہ کے ایئر پورٹ تک خدمات انجام دیں گی، تاہم ان خصوصی بسوں پر سفر کے لیے عازمین حج کا احرام میں ہونا لازمی ہو گا نیز ان کے پاس ضروری دستاویزات کا ہونا بھی ضروری ہو گا۔


: ٹیگز



التالي
30ہزار مساجد کو مندر میں بدلنا ہے ،وی ایچ پی کا اعلان،ویڈیو وائرل
السابق
جینین: اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے علاقے جنین پر حملہ کر دیا اور جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں