بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کی ایمرجنسی کمیٹی کے ارکان آج شام اور ترکی کے تباہ کن زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچے.

اتحادِ عالمی کی ایمرجنسی کمیٹی کے ارکان آج دو برادر ممالک شام اور ترکی میں گزشتہ پیر کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچے۔اس کمیٹی میں شیخ وانس المبروک، شیخ عبدالحئی یوسف، شیخ محمد الصغیر، شیخ جمال عبدالستار اور شیخ ابو الخیر شکری اور دیگر شامل تھے۔ ، اور شیخ عبد الوہاب ایکنجی اور شیخ عمر قوروکماز ان سے پہلے پہنچ چکے تھے۔

  یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتحاد عالمی کے جنرل سیکرٹری کی ہدایت پر کمیٹی کی کل میٹنگ ہوئی تھی،  اور ترکی کی امدادی تنظیم کے ساتھ مل کر ایک فوری امدادی قافلہ تیار کرنے، اور تعزیتی وفد تیار کرنے اور متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا جو یونین مستقبل میں انجام دے گی۔

   یونین ترکی کے بھائیوں اور برادر شامی عوام کے ساتھ یکجہتی میں سب سے آگے تھی، یونین نے برادر جمہوریہ ترکی کے حکام کے ساتھ فوری رابطے کیے، انھیں تعزیت پیش کی، اور اس بات پر زور دیا کہ یونین مصیبت کی اس گھڑی میں انسانی اور اسلامی ہمدردی کی بنیاد پر ترکی اور شامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ 
   اتحادِ عالمی کے جنرل سیکریٹریٹ نے واقعے کے فوراً بعد ایک ہنگامی بیان جاری کیا، جس میں اس نے پیارے ترکی اور شامی عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز،کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر محترم جناب ڈاکٹر سالم سقاف جفری اور جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی کی نمائندگی میں ترکیہ کے صدر ڈاکٹر اردگان اور شام کے مفتی اعظم شیخ اسامہ الرفاعی کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کیا ۔

    یونین نے ملت اسلامیہ  کو ان دو پیارے ممالک میں اپنے بھائیوں کی مدد اور تعاون کا فریضہ ادا کرنے کے لیے عمومی تحریک چلانے کی دعوت دی ۔ اسی طرح یونین نے اسلامی ممالک، فلاحی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور مخیر حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ زکوٰۃ، عام خیرات اور دیگر سے فوری ریلیف کا فریضہ سرانجام دیں۔یہ عمل اپنے بھائیوں کے تئیں ہمارا لازمی فریضہ ہے۔

    ہمارے بہت سے علماء نے ترک اور شامی عوام کے لیے چندہ اور امداد اکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی ویژن پروگراموں میں شرکت کی ہے، جن میں تازہ ترین تقریب میں سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی کی شرکت تھی۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں