بحث وتحقیق

تفصیلات

امریکی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں صہیونی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کے جرم میں برابر کی شریک ہے :انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز: (بیان)

امریکی انتظامیہ غزہ کی پٹی میں صہیونی افواج کے ہاتھوں نسل کشی کے جرم میں برابر کی شریک ہے :انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز: (بیان)

 

 

9 دسمبر 2023 بروز ہفتہ منعقد   انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے بورڈ آف ٹرسٹیز نے آٹھویں اجلاس میں غزہ کی پٹی پر صہیونی افواج کی طرف سے شروع کی گئی نسل کشی کے جرائم پر تفصیل سے غور خوض کیا ، جہاں اسرائیل کی بربریت روز افزوں ہے، جہاں دن بدن شہداء، زخمیوں اور لاپتہ افراد کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے ۔جن کی تعداد محتاط اندازے کے مطابق اسّی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، جن میں سے تقریباً 70 فیصد بچے اور عورتیں ہیں ، ایک خطرناک عالمی انسانی تباہی ، جس نے دنیا اور کرۂ ارض کے تمام لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، بشمول اس جرم میں حصہ لینے والے ممالک کے عوام کے ، یہ جرم جنگی جرائم کے اس درجے تک نہیں پہنچ سکتا تھا اگر غاصب اسرائیل کے ساتھ امریکی مدد، رقم، تحفظ اور سیاسی و سیکورٹی تحفظ نہ ہو تا۔

 

امریکہ نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے تمام مہلک ہتھیاروں   پر اکتفا نہیں کیا؛ بلکہ عرب اور مسلم ممالک میں اپنے درجنوں اڈے صہیونیوں کی مدد کے لیے کھول دیے اور فضائی ہتھیاروں کی سپلائی کے راستے بھی کھول دیے۔

 

امریکہ نے اپنے پروردہ اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کیے، جن میں دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم، اور سمارٹ، فاسفورس اور زہریلے بم بھی شامل تھے. جس نے ، غزہ کو ہولوکاسٹ میں تبدیل کردیا ، اور قتل و غارت، آتش زنی اور ، فاقہ کشی  خطرناک منظر نامہ میں اضافہ کیا۔ جس میں ، ہسپتالوں کو سروس سے محروم کرنا، اور زخمیوں کو ان کے اہم ترین طبی سامان سے محروم کرنا بھی شامل ہے ۔

 

امریکہ نے انسانی بنیادوں پر مستقل جنگ بندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے اپنے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے ان صہیونی جرائم میں شرکت کا اعلانیہ اظہار کردیا ،مستقل جنگ بندی کی تجویز پر دنیا کے تمام ممالک نے متحدہ طور پر اتفاق کیا تھا، سوائے امریکہ کے، جس نے تاریخ میں اس خونی کھیل کو برقرار رکھا ۔اس سے قبل اس نے اسلامی  ممالک عراق اور افغانستان کے ساتھ، استعمار اور سیاسی استبداد کی حمایت کے رویہ کو بھی جاری رکھا ہے ، 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز، جو عالمی پیمانے پر علماء کی سب سے بڑی تنظیم ہے، مسلمانوں کے لیے،اور دنیا کے آزاد  اور زندہ ضمیروں کے لوگوں کے لیے تاریخی شہادت کے طور پر مندرجہ ذیل امور کا اعلان کرتی ہے :

اول : ریاستہائے متحدہ امریکہ - دنیا میں سب سے زیادہ بااثر ملک کے طور پر - دنیا کے بہت سے لوگوں کے ساتھ، خاص طور پر بائیڈن اور اس کی انتظامیہ کے دور میں  مسلم عوام کے ساتھ عالمی ناانصافی کی حمایت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ۔

 

دوم : مسلم اسکالرز کی عالمی یونین، جس کی ارکان کا تعلق روئے زمین کے تمام خطوں سے ہے، تمام مسلمانوں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے صہیونی قبضے اور اس کے معاونین بالخصوص امریکہ کے جرائم کے خلاف (جو جنگی جرائم میں سب سے بڑا شراکت دار ہے) ۔

 کی مذمت کے لیے مظاہرے اور دھرنا دینے کی اپیل کرتی ہے: 

سوم : انٹر نیشنل یونین فار مسلم اسکالرز دنیا کے ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ امریکی تسلط کو مسترد کردیں اور ویٹو پاور کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کریں، جس کا استعمال لوگوں پر ظلم کرنے، ان کا خون بہانے اور ان کے بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔

 

چہارم : انٹر نیشنل یونین فار مسلم اسکالرز باضمیر امریکیوں بالخصوص نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ کے خلاف ہونے والی ناانصافی اور امریکی جارحیت کو مسترد کرنے اور غزہ کے بچوں اور خواتین کے خلاف صیہونی قابض اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔

 

پنجم : انٹر نیشنل یونین فار مسلم اسکالرز امریکہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان تمام جرائم کو روکے، اور امریکہ کے دانشوروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین اور ان تمام ممالک میں جو فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، عوام کے غصے کو مدنظر رکھنا چاہیے ۔

 

امریکہ اور صیہونیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ظالم جو کچھ کررہے ہیں؛ خدا اس سے بے خبر نہیں ہے اور خدا کے قوانین اور پھر تاریخ کے قوانین کا فیصلہ ہے کہ ناانصافی اور ظلم پر مبنی حکمرانی ہر حال میں ختم ہو کر رہے گی.جب کہ انصاف پر مبنی حکومت ہی قائم رہ سکتی ہے. 

(وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَىٰ أَمْرِهِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ) [سورة يوسف: 21].

(اور اللہ اپنے امر پر غالب ہے؛ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے)

 

اتوار: 26 جمادی الاول 1445ھ

مطابق: 10 دسمبر 2023ء

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

 

بورڈ آف ٹرسٹیز

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں