بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے نسل پرستانہ کارروائی اور جارحیت قرار دیتا ہے.

اتحادِ عالمی مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے نسل پرستانہ کارروائی اور جارحیت قرار دیتا ہے. 

انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز نے نابلس شہر میں پیش آنے والے دردناک واقعات پر اپنے گہرے دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے جہاں اسرائیلی غاصب فوج گولیوں سے 6 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ ہم بڑی شدت سے ان دردناک واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور پوری وضاحت سے اس امر کا اعلان کرتے ہیں کہ یہ واقعہ ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے خلاف ناجائز قبضے کے ذریعے کیے جانے والے تشدد اور دہشت گردی میں سنگین اضافے کی عکاسی کرتا ہے ۔
 ہم اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان وحشیانہ جرائم کے خلاف ثابت قدم رہیں اور قبضے کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔

اتحاد عالمی برائے مسلم اسکالرز کا پختہ موقف  ہے کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور قبضے کے خلاف مزاحمت میں اس وقت تک ان کی حمایت کی جائے جب تک کہ ان کی سرزمین کو آزاد نہیں کر دیا جاتا، اور ان کی آزاد ریاست جس کا  دارالحکومت القدس ہو قائم نہ ہو جائے. عرب اور اسلامی برادری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام پر مسلط کردہ محاصرہ ختم کرنے اور انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
ہم اس امر کا پوری قوت سے اعادہ کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ، القدس اور فلسطین کی پوری مقبوضہ سرزمین مسلم عوام اور ، حکمرانوں کے پاس امانت ہے. جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے سامنے اور پھر آنے والی نسلوں کے سامنے اس سلسلے میں جواب دہ ہونا ہے. 

ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی
سیکرٹری جنرل


: ٹیگز



السابق
مغربی کنارے کے شہر نابلس پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی شہید،70 زخمی

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں