بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی مقابلہ ’’عطر الکلام‘‘ میں امریکی شہری نے معیار ی تلاوت سے سامعین کو حیران کردیا

سعودی عرب میں پروگرام’’ عطر الکلام‘‘ میں یاسر شاہین نے اپنی والدہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے قاری بننے کے لیے اپنی انتھک جستجو سے آگاہ کیا. ہالی ووڈ فلم اور ٹیلی ویژن کے سکرین رائٹر فلسطینی نژاد امریکی یاسر شاہین نے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے پروگرام "عطر الکلام" کی حالیہ قسط میں ایک ایسی آواز میں تلاوت پیش کی جس نے سامعین کو حیران کردیا ۔ انہوں نے ممتاز انداز میں شاندار قرآن کریم کی سے کانوں کو مسحور کر دیا۔ ریاض میں جاری تلاوت قرآن کریم کے سب سے بڑے عالمی مقابلہ پر مبنی پروگرام ’’عطر الکلام‘‘ نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی قاری یاسر شاہین کی کہانی پر مبنی ویڈیو کلپ پیش کی. اس کلپ میں قار ی یاسر نے اپنی والدہ کے پر تاثیر الفاظ کے متعلق بتایا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے ان کے قاری بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا پھر اس خواہش کی تکمیل میں نے ساری زندگی حافظ قرآن اور قاری بننے کی بھرپور کوشش کی ۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں