بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی سوڈان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر لڑائی بند کریں، انتشار کو ختم کریں، حالات کو پرسکون کریں اور قومی سطح پر بات چیت کی شروعات کریں (بیان)

اتحادِ عالمی سوڈان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر لڑائی بند کریں، انتشار کو ختم کریں، حالات کو پرسکون کریں اور قومی سطح پر بات چیت کی شروعات کریں (بیان)

 

سوڈان میں سلامتی کی صورتحال پر بیان۔

انٹرنیشنل یونین برائے مسلم اسکالرز سوڈان کے سیاسی اور عسکری قیادتوں اور تمام فریقین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صورتحال کو پرامن بنائیں، لڑائی فوری طور پر بند کریں، تنازعات کو حل کریں، سیاسی اور عسکری دھڑوں کے درمیان قومی سطح پر مکالمہ قائم کریں، اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کریں، اور بغاوت کو روکیں۔ اس لیے کہ قتل سے زیادہ سخت فتنہ انگیزی ہے تمام فریق پر ، حالات کو مزید بگڑنے سے روکنا، معصوم سوڈانی خون کی حفاظت، اور رمضان کے مقدس مہینے کا احترام کرنا لازم ہے. اس لیے کہ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو لاکھوں جانوں کا ضیاع ہوگا اور خدانخواستہ سوڈان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے

: جب کہ قتل مومن حرام اور سنگین جرم ہے. اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :(وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا) النساء 93.

اتحادِ عالمی دونوں فریقین سے فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ کرتا ہے ".

اسی طرح اتحادِ عالمی سوڈان کی موجودہ امن وامان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے اور تمام فریق سے گزارش کرتا ہے کہ وہ صبر ضبط سے کام لیں اور مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں

ہم اشتعال انگیز بیان بازی کو پھیلانے سے گریز کرنے اور ان لوگوں کے خلاف بولنے سے گریز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں جو حالات کو بگاڑ نا چاہتے ہیں، اور تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرسکون اور اس زبان کا استعمال کریں جو ملک کے قومی مفاد کے مطابق ہو۔

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کا یہ ماننا ہے کہ سوڈان میں ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے قومی اتحاد اور شہری امن کا تحفظ دو بنیادی عناصر ہیں اور ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان عظیم مقاصد کے حصول کے لیے تعمیری طور پر کام کریں۔

آخر میں، ہم تمام جماعتوں سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جو سوڈان اور اس کے معزز لوگوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:(إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ) الحجرات – (مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کراؤ اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے) الحجرات:10۔

 

 

 

ہفتہ: 24 رمضان المبارک 1444ھ

بمطابق: 15 اپریل 2023ء

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری)

سالم سقاف الجفری (صدر)


: ٹیگز



التالي
نوجوان کوہ پیمان ساجد علی سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
السابق
حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ ایک عہد ساز شخصیت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں