بحث وتحقیق

تفصیلات

نوجوان کوہ پیمان ساجد علی سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

نوجوان کوہ پیمان ساجد علی سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

 

نوجوان کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے گزشتہ روز کیمپ 4 سے چوٹی سر کرنے کا سفر شروع کیا جو کہ الپائن اسٹائل سے چوٹی سر کر رہے تھے۔

سیون سمٹ ٹریکز کے مطابق لیجنڈ کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے بغیر کسی معاونت اور اضافی آکسیجن کے آج دوپہر کے بعد کامیابی سے اناپرنا چوٹی سر کرلی۔

خیال رہے کہ اناپرنا چوٹی دنیا کی دسویں بڑی پہاڑ ہے جو کہ نیپال میں ہے۔

کوہ پیما نے چوٹی سے اترنا شروع کر دیا ہے اور رات قیام کے لیے نچلے کیمپوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ بغیر کسی اضافی آکسیجن کے پہاڑی اسٹائل میں دنیا کی تین بڑی چوٹیاں سر کرنے کے عزم سے 13 مارچ کو نیپال پہنچے تھے۔

 

تحریر جاری ہے

نیپال جانے سے قبل ڈان کو دیے گے انٹریو میں ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ ان کا مشن تین ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نوجوان کوہ پیما نیپال اور پاکستان میں اور چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

الپائن اسٹائل ایک ’خود کفیل‘ سمٹ ہے جس میں کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ سے چوٹی تک اونچائی والے دیکھ بھال کرنے والے کی مدد نہیں ہوتی اور وہ ہر چیز بشمول کھانا لے جانے، خیمے، رسیوں سے لے کر اور راستے خود طے کرنے تک کا انتظام خود کرتے ہیں۔

ساجد سدپارہ کا مقصد پوری دنیا کے 14 آٹھ ہزار کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کرنا ہے۔

کوہ پیما نے کم عمری میں انتہائی خطرناک چوٹیوں کو سر کر کے الپائن کمیونٹی میں اپنا نام روشن کیا ہے جبکہ وہ کے ٹو پر دو بار چڑھے جس میں ایک بار وہ بغیر اضافی آکسیجن کے بھی گئے تھے، تاہم 2022 میں انہوں نے اضافی آکسیجن کے بغیر مناسلو چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

قبل ازیں انہوں نے بغیر اضافی آکسیجن کے تین دن اور 18 گھنٹے میں گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو سر کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

واضح رہے کہ فروری 2021 میں ساجد علی سدپارہ کے والد کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کے ٹو چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہوگئے تھے۔


: ٹیگز



التالي
علی قرہ داغی کی طرف سے جمعیت علماء نیپال کے صدر کا استقبال اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور نیپال میں مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
السابق
اتحادِ عالمی سوڈان کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر لڑائی بند کریں، انتشار کو ختم کریں، حالات کو پرسکون کریں اور قومی سطح پر بات چیت کی شروعات کریں (بیان)

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں