بحث وتحقیق

تفصیلات

حماس کے اعلیٰ عہدے داروں کا2015 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ؛عمرہ کی سعادت

حماس کے اعلیٰ عہدے داروں کا2015 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ؛عمرہ کی سعادت

 

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک وفد نے منگل کے روز عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ 2015 ء کے بعد حماس کے اعلیٰ عہدے داروں کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔وہ سوموار کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور خالدمشعل المسجدالحرام، مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں

اس سے پہلے حماس کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں وفد نے 2015ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اورعمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔انھوں نے اپنے اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔

حماس کا وفد فلسطینی صدر محمودعباس کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پرمکہ مکرمہ پرموجود ہے۔

محمود عباس نے منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اوران سے فلسطین اسرائیل تنازع اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا تھا۔


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اتحاد واتفاق اور یکجہتی اور تعاونِ باہمی کی گزارش کرتا ہے
السابق
مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اعلیٰ منتخب

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں