بحث وتحقیق

تفصیلات

ایک بزرگ آسٹریلین شہری نے عید کے دن اسلام قبول کر لیا

ایک بزرگ آسٹریلین شہری نے عید کے دن اسلام قبول کر لیا

 

ایک بزرگ آسٹریلوی شہری عید کی نماز کے موقع پر لاؤڈ-اسپیکر کے آواز کی شکایت کرنے  مسجد آیا لیکن مسجد لیکن مسجد کے روحانی ماحول کا وہ اسیر ہوگیا اور بالآخر مسجد سے نکلنے کے قبل وہ اسلام کے سایہ رحمت میں پناہ لے کر اسلام قبول کر لیا ۔

 یہ ایک ایک دل کو چھو لینے والے منظر تھا کہ نمازیوں کی مبارکبادوں کے درمیان، ایک بزرگ آسٹریلوی نے نماز عید کے فوراً بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

ایک ویڈیو کلپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ بزرگ آسٹریلوی شہری نے دونوں شہادتیں عربی اور انگریزی میں بیان کیں اور مسجد کے زائرین کی طرف سے مبارکباد وصول کرتے ہوئے گرمجوشی سے رو رہے تھے۔

آسٹریلیا میں سرگرم مبلغین میں سے ایک حاجی حسن گوز اور خاص طور پر گولڈ کوسٹ شہر کے مضافاتی علاقے ارنڈیل میں، اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے، لکھا ہے کہ "میرے بھائی،عید کے دن اسلام میں آپ کو خوش آمدید۔ ‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ بھائی آج صبح شور وغل اور صوتی آلودگی کی شکایت کرنے آیے تھے ، اور مسلمان ہو کر گھر واپس آیے، اللہ بہت بڑا ہے۔‘‘

حسن نے کلپ کے آغاز میں بتایا کہ بوڑھا شخص، جسے پروین کے نام سے پکارا جاتا ہے اور مسجد کے قریب ایک نرسنگ ہوم میں رہتا ہے، اس کے پاس اس شور کی شکایت کرنے آیا تھا جو مسلمانوں کے عید کی نماز کے لیے جمع ہونے کے بعد ہوا ہو، لیکن وہ پچاس منٹ تک اس کے ساتھ بیٹھا اور اس سے بات کی جس دوران وہ اسلام کا قائل ہوگیا اور مذہب تبدیل کرنے پر تیار ہوگیا ۔

اس کلپ میں دکھایا گیا تھا کہ شیخ حسن اس شخص کے جذبات اور رونے کے درمیان بزرگ شخص کو شہادتیں کا درس دے رہے ہیں، اور مسجد میں موجود مسلمان ایک پروقار ماحول میں مبارکباد دینے کے لیے ان کے پاس پہنچے، اور  نئے اسلامی خاندان میں ان کا استقبال کیا،

شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس کلپ کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا، ، اور اس عمر میں اسلام میں داخل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

دوسری طرف، بہت سے لوگوں نے اس سے بات کرنے والے مسلمان آدمی کے انداز کی تعریف کی، کیونکہ اس نے اسلام کی ایک مخصوص تصویر پیش کی، جس سے اس شخص کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور وہ اسلام کے بارے میں معلومات سننے کے لیے بیٹھ گیا۔

اور آسٹریلیا میں مسلم کمیونٹی کے کچھ ارکان نے وہاں کی کمیونٹی میں حسن گوز کے ادا کردہ عظیم کردار کی تصدیق کی، جہاں وہ اسلام کی دعوت میں اپنی ہرقسم کی قربانی پیش کرتے ہیں

جوس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اسی دن ایک نوجوان خاتون کے اسلام قبول کرنے کی بھی اطلاع دی ، جب انھوں نے اس لڑکی کو اسلام قبول کرنے کے لیے شہادتیں پڑھایا تو انھیں  مبارکباد دیتے ہوئے وہاں موجود مسلمانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا ۔

ماخذ: سناد سروس


: ٹیگز



السابق
اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اتحاد واتفاق اور یکجہتی اور تعاونِ باہمی کی گزارش کرتا ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں