بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کا شیخ محمد الصالح کی 82 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت کا اظہار

اتحادِ عالمی کا شیخ محمد الصالح کی 82 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت کا اظہار

 

(يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي)

ے نفس مطمئنہ، اپنے رب کی طرف لوٹ جا ؤ اس حال میں کہ تم بھی راضی ہو اور رب بھی تم سے راضی ہے ، تم میرے خاص بندوں میں شامل ہو جا ؤاور میری جنت میں داخل ہو جاؤ )

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ، ہمیں اللہ کے فیصلے پر راضی رہنے والے اور تقدیر پر اطمینان سے بھرے دلوں کے ساتھ الجزائر کے اسکالر محمد الصالح آيت علجت بن علامة  الشيخ الطاهر آيت علجت الجزائري کی 82 سال کی عمر میں وفات کی خبر موصول ہوئی۔

ولادت اور نشو و نما

مرحوم شیخ محمد الصالح آیت عجلت 1941 میں الجزائر کی ریاست بیجائیہ کی بلدیہ تموگرا میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے دادا شیخ مقران سے قرآن پاک اور متعلقات کی کچھ تعلیم حاصل کی اور 1948 میں اپنے والد عالم محمد الطاہر آیت عجلت کے ساتھ۔ سیدی سعید کی درسگاہ میں داخل ہوگئے ۔   انھوں نے وہاں قرآن پاک حفظ مکمل کیا، عربی زبان اور اس کے ادب کا مطالعہ کیا، فقہ اور متعدد شرعی علوم کا مطالعہ کیا۔

تعلیمی مراحل

شیخ محمد الصالح آیت عجلت نے تیونس میں تعلیم حاصل کی جب کمانڈر عمیروش نے انہیں الجزائر کی آزادی کے بعد طلباء کے مشن کے ساتھ بھیجا۔ انہوں نے اس مرحلے میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیم حاصل کی، اور جون 1971 میں الجزائر یونیورسٹی سے ادب، عربی زبان اور اسلامی تہذیب میں بیچلر ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔

ان کی کتابوں میں "شیخ المولود الحافظی: زندگی اور خدمات " اور "علامہ شیخ محمد الطاہر آیت عجلت کی زندگی میں ایک صدی کا سفر" شامل ہیں۔

ملت اسلامیہ نے مرحوم کی شکل میں اپنے مخلص علماء میں ایک دین کو کھو دیا ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں داخل فرمائے، اور ان کا حشر انبیاء اور صادقین کے ساتھ فرمائے اور انکے۔ اصحاب، اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر و تسلی عطاء فرمائے.

انا للہ وانا الیہ راجعون

 

منگل: 12 شوال 1444ھ

بمطابق: 02 مئی 2023ء

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی                                       دکتور ۔ سالم سقاف جفری

(جنرل سیکرٹری)                                                       (صدر)

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* اقرأ: الاتحاد يعزي في وفاة الشيخ محمد الصالح آيت علجت عن عمر ناهز الـ 82 عاما


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں