
سعودی عرب میں مقیم محمد یعقوب نے 40 برس اذان دے کر مثال قائم کردی
سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں مقیم چچا محمد یعقوب نے وفاداری کی اعلی مثال قائم کردی۔
چچا یعقوب حفر الباطن میں مسلسل 40 برس اپنی آواز میں اذان بلند کرتے رہے یہاں تک کے سعودی عرب میں اپنے کام کے خاتمے کے بعد انہیں اپنے ملک میں واپس جانے کا اختیار دے دیا گیا۔
شیخ محمد یعقوب 40 سال قبل سنہ 1404 ہجری میں حاضر ہوئے تھے اور حفر الباطن میں "ام عشر" میں اہل ہجرہ نے انہیں نماز کے شوق، ان کے حسن سلوک اور حسن اخلاق کی بنا پر مسجد کا امام مقرر کردیا۔
شیخ یعقوب نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران سعودی عرب کے لوگوں نے مجھے کوئی کمی نہیں ہونے دی۔ میں رمضان المبارک میں گاؤں کے لوگوں کے ساتھ افطاری کرتا تھا ۔ یہاں لوگ مجھےاپنا بھائی سمجھتے تھے۔
آج شیخ محمد یعقوب کی وطن واپسی کا وقت آ گیا ہے اور وہ حفر الباطن میں ام عشر ہجرت والوں کی یاد کا ایک بڑا حصہ لیے ہوئے ہیں۔ وہ محبت اور شکر گزاری کی خوشبو سے معطر ایک گلدستہ اٹھائے ہوئے ہیں۔