اسلامی اصطلاحات اور اقدار کے انسائیکلوپیڈیا" کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے مخصوص موضوعات پر تحقیق کرنے کے لیے شرکت شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز نے سنٹر برائے فکر اسلامی و معاصر تحقیقات کے تعاون سے اسلام کے ورثے کو محفوظ رکھنے اور شرعی علوم کی نشر واشاعت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر "اسلامی اصطلاحات اور اقدار کا انسائیکلو پیڈیا" کی تکمیل کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
اسلامی اصطلاحات اور اقدار کے انسائیکلو پیڈیا کی تکمیل کی ، نگران کمیٹی اپنے دائرہ کار میں اس عظیم منصوبے میں باحثین کی شرکت شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے، اس سلسلے میں تحقیق کی تکمیل کے لیے فہرست میں شامل درج ذیل عنوانات پیش کیے جاتے ہیں۔
کمیٹی تمام محققین، اہل علم اور اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس تحقیقی مشن میں حصہ لیں اور مخصوص موضوعات پر اپنی تحقیق پیش کریں ۔
(براہ کرم مکمل ڈیٹا اور مطلوبہ فائلیں کمیٹی کو درج ذیل پتے پر بھیجیں: [email protected] ).
** تحقیق کا عنوان:
الخطاب الديني 13- الشرعية السياسية
2- التقوى 14- العلاقات الدولية
3- الفاعلية 15- الأمن والأمن القومي
4- التنوير 16- الاجتماع السياسي
5- الإنتاج 17- الدبلوماسية
6- الفتنة 18- الأسرة
7- السيادة 19- الأغلبية 8- العقلانية 20- السننية
9- التغريب 21- الطائفية
10- الأخوّة
11- العالم والسلطان
12- الدولة القومية
اس منصوبے کا خیال اس لیے پیدا ہوا کہ مواد میں کچھ ابہام اور تصور میں خامی کا اندیشہ سامنے آیا ، اور اس سے ایک معنوی خلل پیدا ہوا جو علمی اور طرز عمل میں خلل کا باعث بنا، جس کا مقصد ان اصطلاحات کے حقیقی تصور کو واضح کرنا، اور مفہوم کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بعض شرعی اصطلاحات میں پیدا ہونے والی الجھن اور خرابی کو دور کیا جائے اور انہیں ان کے حقیقی تصورات کی طرف لوٹایا جائے ۔
پروجیکٹ کے نگران، دلچسپی رکھنے والے محققین سے گزارش کرتے ہیں کہ، وہ منسلک عنوانات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے اور اس پر تین ہزار سے چار ہزار الفاظ کے حجم میں اور دو سے زیادہ وقت کے اندر ایک تحقیق مکمل کرکے اس پراجیکٹ میں تعاون پیش فرمائیں ۔
(پڑھیں: اتحادِ عالمی ، سینٹر فار اسلامک تھاٹ اینڈ کنٹمپریری اسٹڈیز کے اشتراک سے ، انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک ویلیوز اینڈ کنسیپٹس پر ایک تحریری پروجیکٹ شروع کررہا ہے )
ماخذ: یونین
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* ترجمة الخبر: اللجنة المشرفة على "موسوعة المصطلحات والقيم الإسلامية" تعلن عن فتح باب المشاركة لإنجاز بحوث في موضوعات محددة