بحث وتحقیق

تفصیلات

سات سال بعد سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانہ کھل گیا

 ریاض میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب منگل کو ہوئی جس میں سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی موجود تھے۔ایران نے گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں ایرانی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی عرب نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کب کھولے گا اور کسے وہاں اپنا سفیر تعینات کرے گا۔واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات مارچ میں بحال ہوئے تھے۔خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔10مارچ کو طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے اندر دونوں ممالک نے دو ماہ کے اندر نئے سفیروں کی تعیناتی اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2016 کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوچکی ہے جب کہ ایرانی صدر نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی جانب سے دورہ سعودیہ کی دعوت بھی قبول کی تھی۔


: ٹیگز



السابق
اتحادِ عالمی ٹارگٹڈ پروجیکٹس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور عالمی پیمانے پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے "Bevol" پلیٹ فارم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں