بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی اسلامی معاشیات کی ممتاز ترین شخصیت، اور مختلف فقہ اکیڈمیوں کے ایکسپرٹ شیخ ڈاکٹر علی السالوس کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے..

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ
(يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي)..
مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین  ممتاز عالم دین شیخ ڈاکٹر علی السالوس کی وفات پر تعزیت پیش کرتی ہے. مرحوم اسلامی معاشیات کی ممتاز شخصیات میں سے ایک اور متعدد فقہ اکیڈمیوں کے ایکسپرٹ تھے، انتہائی سرگرم زندگی گزارنے کے بعد موصوف کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا ۔
ولادت اور نشوونما :
مرحوم مصر کے شہر کفر البطیخ، (دمیاط) میں 1934ء میں پیدا ہوئے، انھوں نے ہائی اسکول کے مراحل تک اس شہر میں پرورش پائی، پھر قاہرہ کے دارالعلوم   میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے 1934ء میں بیچلر  ڈگری حاصل کی۔ اسی کالج سے 1969میں ہائیر استڈیز میں ڈپلومہ کیا. پھر اسی سال علوم شریعت میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی. بعدازاں علوم شریعت میں 1975 میں پی ایچ ڈی بھی کیا ۔
تجربات ومشاغل :
مرحوم نے،  مصر میں "ٹیچرز انسٹی ٹیوٹ" میں تعلیم کے شعبے میں استاد کے طور پر کام کیا، اور قطر یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ سے وابستہ ہونے سے قبل  عراق اور کویت کی یونیورسٹیوں میں بھی کام کیا، جہاں وہ فقہ اور اصول فقہ کے پروفیسر، اور عصر حاضر کے مالی معاملات اور اسلامی اقتصادیات کے اعزازی پروفیسر کے عہدے پر فائز رہے۔
مرحوم  تنظیم اسلامی کانفرنس کی فقہ اکیڈمی کے رکن اور ایکسپرٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کی فقہ اکیڈمی کے ایکسپرٹ بھی تھے، اس کے بعد انہیں اکیڈمی کا رکن، شریعہ بورڈ برائے حقوق و اصلاح کا سربراہ،مجمع فقہاء الشریعۃ امریکا کے فرسٹ نائب صدر اور لندن میں قطر اسلامی مرکز کا سکریٹری  منتخب کیا گیا۔ .
اس کے علاوہ موصوف کی مختلف علوم میں بہت سی کتابیں اور تحقیقی رسائل ہیں۔ یہ ایک قیمتی میراث ہے جو  انہوں نے  اہل علم کے لیے چھوڑا ہے۔ 
کتابیں ، اور فقہی و تحقیقی مقالات :
مرحوم کی  ساٹھ سے زیادہ مقالات اور کتابیں ہیں، جن میں جدہ میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم فقہ اکیڈمی کے (20) مقالے بھی شامل ہیں، مرحوم نے جو مقالات لکھے ان کا تعلق عصری لین دین کے مختلف مسائل سے تھا؛ جیسے اسلامی معیشت، فروخت، بینک، سرمایہ کاری کے سرٹیفکیٹ، رقم اور کرنسی کا تبادلہ، اسلامی مالیاتی مسائل ، زکوٰۃ اور دیگر۔
مسائل سے متعلق تھے 
ہم نے رسائل اور اخبارات میں شائع ہونے والے مرحوم کے بہت سی تحقیقیں اور مضامین بھی دیکھے ہیں، جو معاشیات اور عصری مالیاتی لین دین کے میدان میں ان کے گراں قدر تعاون  کی عکاسی کرتے ہیں۔
مرحوم کی وفات سے ملت اسلامیہ ایک ایسے عالم سے محروم ہوگئی جو تحقیق و استحضار کے لحاظ سے ممتاز مقام کے حامل تھے ہم خدائے بزرگ و برتر سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں داخل فرمائے  اور ان کے اہل و عیال اور رشتہ داروں کو صبر و سکون عطا فرمائے 
انا للہ وانا الیہ راجعون 
منگل: 08 محرم 1445ھ
بمطابق: 26 جولائ2023
ڈاکٹر علی قرہ داغی (سیکرٹری جنرل) 
ڈاکٹر سالم سقاف جفری،(صدر)


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی نائجر میں قانونی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے اور اس امر کا اعلان کرتا ہے کہ غیر آئینی اقدامات شریعت، اخلاقیات اور انسانی اقدار کے منافی ہیں ( بیان)

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں