انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختون خواہ کے باجور ایجنسی کے قصبہ خار میں جمعیت علماء اسلام کے ایک سیاسی اجتماع کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہم پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انتہائی دکھ کے ساتھ متاثرین کے لواحقین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں اتحاد عالمی نے جو تعزیتی بیان جاری کیا ہے، اس کا متن مندرجہ ذیل ہے :
یہ حادثہ، جس نے بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں لے لی اور بہت سے لوگوں کو شدید زخمی کر دیا، ایک ایسا قبیح فعل ہے جو شرعی قوانین کی رو سے حرام ہے، اور سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرنے اور ان کے محرکات اور وجوہات سے قطع نظر ان کو مجرم قرار دینے کے اپنے پختہ موقف کا اظہار کرتے ہیں، اور اس امر کی وضاحت کرتے ہیں کہ یہ حملہ ایک ممنوعہ فعل ہے جو اسلامی شریعت کی نظر میں حرام ہے، اور ایک سنگین گناہ ہے۔
ہم دہشت گردی اور تشدد کی تمام شکلوں سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا بھی اعادہ کرتے ہیں، اور ہم بین الاقوامی برادری سے ان قابل مذمت دہشت گردانہ کارروائیوں کو خ
کے جڑ سے استیصال اور تمام لوگوں کے لیے سلامتی اور امن کے حصول کے لیے تعاون اور متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آخر میں، ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی حفاظت کرے، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پوری دنیا میں امن و استحکام قائم کرے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:(أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا) <سورة المائدة: 32>. جس نے کسی جان کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے بدلے کے بغیر کسی شخص کو قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی ایک جان کو (قتل سے بچا کر) زندہ رکھا اس نے گویا تمام انسانوں کو زندہ رکھا.
سوموار: 13 محرم 1445ھ
مطابق : 31 جولائی