بحث وتحقیق

تفصیلات

فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوۃ میں متنازع گروپوں کی طرف سے ایک دوسرے کی خون ریزی غیر انسانی اور غیر اسلامی حرکت ہے . یونین نے فریقین کو بے جا خون بہانے سے خبردار کیا ہے (بیان)


انتہائی دکھ اور تشویش کے ساتھ، انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز جنوبی لبنان میں صیدا کے قریب فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ "عین الحلوہ" میں ہونے والی مسلح جھڑپوں کی  اطلاع ملی ہے. اس کیمپ میں جو انتہائی غربت کا شکار ہے  اس میں آپس میں تنازعات اور کشیدگی کا پھیلاؤ انسانی صورت حال کو مزید خراب کرنے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آبادی کے  لیے مسلسل مصائب کا باعث بنتے ہیں۔
اس بدترین صورتحال کے پیش نظر اور یونین کی ذمہ داری اور تشویش کی بنیاد پر اتحادِ عالمی مندرجہ ذیل اپیل کرتا ہے :-
(1)ہم کیمپ کے اندر اور آس پاس کے علاقوں میں تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خونریزی کو روکیں، اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں، نفرت ختم کریں۔ پرتشدد یا مسلح فوجی کارروائیوں سے اجتناب کریں ، پیچیدہ تنازعات کا پرامن حل تلاش کریں، اور مزید تنازعات میں الجھنے سے گریز کریں۔
دوم:ہم عرب اور اسلامی حکومتوں، عالمی برادری اور متعلقہ انسانی ہمدردی کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کیمپ میں متاثرہ اور بے گھر ہونے والے لوگوں کو ضروری امداد اور مدد فراہم کرنے کے لیے فوری مداخلت کریں، ۔ ، اور پرامن بقائے باہمی، اور لوگوں کی زندگیوں اور وقار کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں ۔
سوم :یہ کہ ہم تمام بھائیوں کو بے گناہوں کا خون بہانے سے خبردار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :
وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا) <سورة النساء: 93>.
وقال تعالى: (... وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ) <سورة الأنعام: 151>.
وقال تعالى: (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ) <سورة الحجرات: 10>.
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے :
عن عبدالله بن مسعود -رَضِيَ ٱللَّٰهُ عَنْهُ، قال: قال رسول الله ﷺ: (سِبَابُ المُسْلِمِ فُسُوقٌ، وقِتَالُهُ كُفْرٌ) <رواه البخاري>.
وعنْ أَبي بكْرةَ رضي الله عنه، أنَّ رسُول اللَّه ﷺ قَالَ: (في خُطْبتِهِ يوْم النَّحر بِمنىً في حجَّةِ الودَاعِ: إنَّ دِماءَكُم، وأمْوالَكم وأعْراضَكُم حرامٌ عَلَيْكُم كَحُرْمة يومِكُم هَذَا، في شهرِكُمْ هَذَا، في بلَدِكُم هَذَا، ألا هَلْ بلَّغْت) متفقٌ عَلَيهِ. 
وعن أَبي هُريْرة -رَضِيَ ٱللَّٰهُ عَنْهُ، أنَّ رسُول اللَّه ﷺ قَالَ: (كُلُّ المُسلِمِ عَلى المُسْلِمِ حرَامٌ: دَمُهُ وعِرْضُهُ وَمَالُهُ) <رواهُ مسلم>
ترجمہ آیات کریمہ :اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرتا ہے، اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور اس پر خدا کا غضب اور لعنت ہے، اور اس نے اس کے لیے عذاب تیار کر رکھا ہے۔ 
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (... اور اس جان کو قتل نہ کرو جس کو اللہ نے حرام کیا ہے، مگر حق کے ساتھ، اس نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے، تاکہ تم سمجھو>۔
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (مومن تو بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے دونوں بھائیوں کے درمیان صلح کرو، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے) 
ترجمہ احادیث شریفہ :عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے لڑنا کفر ہے>۔
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( حجۃ الوداع کے موقع پر منیٰ میں قربانی کے دن اپنے خطبہ میں: تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری عزتیں تمہارے کے لیے اسی طرح محترم ہیں جیسے آجکا یہ دن، آج کا مہینہ.محترم ہے. اور یہ شہر محترم ہے لوگو! کیا میں نے پہنچادیا  ہے۔ 
اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ہر مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کاخون اس کا مال اس کی عزت وآبرو حرام  ہے۔
سوموار: 14 محرم 1445ھ
بمطابق: یکم اگست 2023
 ڈاکٹر
سیکرٹری جنرل علی قرہ داغی


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں