بحث وتحقیق

تفصیلات

ترکیہ سے امدادی طیارے لیبیا کے مصیبت زدگان کے لیے روانہ

لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ترک امدادی طیارے روانہ

ترک امور دفاع نے  لیبیا  کے لیے امدادی ٹیم سمیت بنیادی اشیائے زندگی سے بھرے تین مال بردار طیاروں میں سے دو  انقرہ سے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

 

ترکیہ نے لیبیا  کی  امداد کا بیڑہ ٹھایا ہے ۔

 

 ترک امور دفاع نے  لیبیا  کے لیے امدادی ٹیم سمیت بنیادی اشیائے زندگی سے بھرے تین مال بردار طیاروں میں سے دو  انقرہ سے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

 

 ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات  کے صدر اوکائے میمش نے بتایا کہ لیبیا کی مدد کے لیے تین مال بردار  طیاروں کے ذریعے امدادی ٹیم اور بنیادی اشیائے زندگی روانہ کی جا رہی ہیں، حکومت ترکیہ اور ترک عوام برادرملک لیبیا کی جانب مدد کا  ہاتھ بڑھا رہی ہے۔

 

 صدر ایردوان نے  لیبیا میں  سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق  سوشل میڈیا پر کہا کہ ترکیہ لیبیائی عوام کے ساتھ ہے جس کےلیے تین امدادی طیارے  بن غازی  روانہ کیے جا رہے ہیں جن میں  مختلف اشیائے ضرورت موجود ہیں۔

اس سے قبل 

ترکیہ نے لیبیا میں سیلاب کی آفت میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

 

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"ہمیں،  کل سے لیبیا  اور  خاص طور پر اس کے مشرقی ساحلوں کو متاثر کرنے والے ڈینیئل سمندری طوفان اور اس کے پیدا کردہ سیلاب کی وجہ سے، کثیر تعداد میں شہری اموات پر سخت افسوس  ہے"۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوست اور برادر ملک لیبیا کے عوام اور لیبیا کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمنی  ہیں۔ ترکیہ ہمیشہ کی طرح اس قدرتی آفت میں بھی برادر ملک لیبیا کی ہر طرح کی مدد کرنے پر تیار ہے"۔

 

 

ٹیگز: #لیبیا , #امداد , #روانگی , #سیلاب , #ترکیہ


: ٹیگز



التالي
21ویں جنرل سیکرٹریٹ کے اجلاس میں جنرل اسمبلی کی تیاریوں اور اسلامی اصطلاحات کے انسائیکلوپیڈیا کے منصوبے پر روشنی ڈالی گئی
السابق
جی 20 کے اجلاس میں رجب طیب اردغان نے کی اسلام کی بہترین ترجمانی . قرآن سوزی اور اسلامی مقدسات کی توھین کو بتایا سنگین جرم

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں