بحث وتحقیق

تفصیلات

یونین پاکستان میں مسجد پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کرتی ہے۔

یونین پاکستان میں مسجد پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انصاف کے حصول کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

 

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے گزشتہ جمعے کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ کی ایک مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے کے جلوس کے موقع پر ہونے والے وحشیانہ حملے اور گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتی ہے. جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ۔ 

اس سانحے کے پیش نظر ہم پاکستان اور اس کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان اور اس کے عوام سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ متاثرین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ہم دعا گو ہیں۔ اللہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

 

عین اسی وقت پر؛ ہم اپنے اس عہد اور مطالبہ کی تجدید کرتے ہیں کہ اس طرح کی نفرت انگیز دہشت گردانہ کارروائیاں انسانی اور مذہبی اقدار کی صریح خلاف ورزی کی عکاسی کرتی ہیں، اور لوگوں کی مذہبی عبادت کے دوران ان کی حفاظت اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

 

ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کا حصول یقینی بنایا جائے اور اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

 

 

 

اتوار: 16 ربیع الاول 1445ھ

 

مطابق: یکم اکتوبر 2022ء

 

 

ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی 

 

جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز


: ٹیگز



السابق
کائنات کے مخفی خزانوں کو بروئے کار لاکر روئے زمین کو آباد کرنا ایک دینی فریضہ ہے: ڈاکٹر علی قرہ داغی

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں