بحث وتحقیق

تفصیلات

"طوفان اقصٰی "... ڈاکٹر۔ عصام البشیر نے امت مسلمہ کو آزادی حاصل کرنے اور مقدسات کی حفاظت کے لیے ہمت و حوصلہ اور طاقت سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا.

"طوفان اقصٰی "... ڈاکٹر۔ عصام البشیر نے امت مسلمہ کو آزادی حاصل کرنے اور مقدسات کی حفاظت کے لیے ہمت و حوصلہ اور طاقت سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا. 

 

 

 

شیخ ڈاکٹر عصام البشیر،صدر الاقصیٰ فاؤنڈیشن امناء اقصٰی برائے مبلغین  وفضلاء  ونائب صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے  نے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان کشمکش میں حق کا ساتھ دینا  مخلوق میں اللہ کا قانون ہے اور اس کا حکم اللہ نے اپنے اولیاء کو بھی دیا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی امت کا ایک گروہ ایسا ہے جو حق پر قائم رہے گا اور جو ان کا ساتھ نہیں دے گا وہ انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم آجائے ۔

 

شیخ البشیر نے مزید کہا کہ اس بشارت کے ظہور کے لیے یہ ضروری ہے کہ امت مسلمہ ہمت حوصلہ اور طاقت کے اسباب اختیار کرے اور اس کا مظاہرہ ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان میں ہے: "وَأَنزَلْنَا الْحَدِيدَ فِيهِ بَأْسٌ شَدِيدٌ"."اور ہم نے لوہا اتارا، اس میں زبردست طاقت ہے ۔"

 

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر دفاع نہ ہوتا تو زمین پر خدا تعالیٰ کی عبادت نہ کی جاتی اور مقدسات کی حفاظت نہ کی جاتی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں بیان کیا گیا ہے:"وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُم بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا". "اور اللہ اگر آدمیوں میں ایک کو دوسرے سے دفع نہ فرماتا تو ضرور ڈھادی جاتیں خانقاہیں اور گرجا اور کلیسا اور مسجدیں جن میں اللہ کا بکثرت نام لیا جاتا ہے اور بےشک اللہ ضرور مدد فرمائے گا اس کی جو اس کے دین کی مدد کرے گا بےشک ضرور اللہ قدرت والا غالب ہے۔

 

اپنی تقریر کے اختتام پر شیخ البشیر نے ان کوششوں اور اقدامات کے بارے میں امید کا اظہار کیا جو ہمت اور طاقت کو تقویت عطاء کرتے ہیں ہیں، اور ملت اسلامیہ کے جیالوں کی بیداری اور جدوجہد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ملت اسلامیہ کو فتح عطا فرمائے۔ اسلام کے سپاہیوں کو اپنے خزانہ غیب سے اسباب  مہیا فرمائے ، اور ان کو ایک ناقابل تسخیر طوفان بنا دے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے الاقصی اور فلسطین کی مطلوبہ آزادی حاصل نہ ہو جائے۔

 

طوفان اقصٰی 

 

آج بروز ہفتہ، اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف نے "الاقصیٰ سیلاب" کے نام سے اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ "

 

الاقصیٰ ٹی وی (حماس سے وابستہ) کی طرف سے نشر کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں القسام کے کمانڈر محمد الدیف نے اعلان کیا کہ اس آپریشن کے پہلے حملے میں دشمن کے ٹھکانوں، ہوائی اڈوں اور فوجی قلعوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ آپریشن کے آغاز کے پہلے 20 منٹ کے دوران اسرائیل کی جانب 5000 راکٹ اور گولے داغے گئے۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ کارروائی امریکی اور مغربی حمایت اور بین الاقوامی خاموشی کی روشنی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم اور قابض قوتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے جواب میں کی گئی ہے۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
"طوفان اقصیٰ "... امت مسلمہ کے علمائے کرام فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور قابض طاقتوں کے خلاف فتح کے حصول کے لیے دعاؤں کی اپیل

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں