غزہ پر ایٹمی بم گرانے سے متعلق صہیونی ادارے ۔۔۔
اسرائیلی وزیر کا بیان نسل پرستانہ، غیر انسانی اور نازی ازم کا تسلسل ہے
اتحاد عالمی برائے مسلم اسکالر صیہونی غاصب حکومت کے وزیر برائے ثقافتی ورثہ امیچائی الیاہو کے چونکا دینے والے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے، اسبجنونی وزیر نے غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانے کے خیال کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ غزہ پٹی کے اس محاصرے کے خلاف جارحیت میں اضافہ کر سکے۔
یہ بیان اخلاقی انحطاط اور نازی ازم کی اس سطح کی عکاسی کرتا ہے جو قتل اور نسل کشی کی صہیونی وجودکی پالیسیوں کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بیان اس نسل کشی کے بعد سامنے آیا ہے جو صہیونی ادارے کی طرف سے فوجی طور پر غزہ میں کی گئی اورادطکاطسلسل تاہنوز جاری ہے، جس میں ہزاروں بچوں اور عورتوں کا قتل، ہسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور دسیوں ہزار عمارتوں کو مسمار کرنا، اور ترک کرنا شامل ہے
یونین اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ بیانات فلسطینی عوام کے خلاف دشمنانہ اور نسل پرستانہ رویہ کی عکاسی کرتے ہیں اور صہیونی ادارے کے رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف ان کے ہولناک جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری اس ادارے کو اس کی دشمنانہ مہمات سے روکنے اور خطے میں امن و انصاف کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
یونین اس بات کا بھی اعلان کرتء ہے کہ جوہری بم گرانے کا یہ خطرہ خطرناک عزائم کی نمائندگی کرتا ہے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان نفرت انگیز بیانات کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری ایکشن لیں اور صہیونی ادارے کے رہنماؤں کے خلاف عبرتناک اقدامات کریں۔
یونین نے خبردار کیا ہے کہ اس سلسلہ میں بین الاقوامی خاموشی یا بے عملی صہیونی ادارے کو اپنے جرائم کو جاری رکھنے کی ترغیب دے گا اور جوہری خطرات اور فوجی کشیدگی کے پیش نظر پورے خطے کو دھماکے کے دہانے پر کھڑا کر دے گا۔
سیکرٹری جنرل
جناب ڈاکٹر علی قراداغی