بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔

پاکستان کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی۔

 

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 90 ٹن کا امدادی سامان غزہ روانہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امدادی سامان بھیجنے پر فلسطینی سفیر نے خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کردار  ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل تھیں۔

پاکستان سے 81  ٹن انسانی اور طبی امداد لےکر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے جہاں مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر پہنچ چکی ہے جہاں رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیاء غزہ میں داخل ہو سکیں گی۔

پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں

 


: ٹیگز



التالي
غزہ جنگ سے اسرائیل کو اب تک ہونے والا نقصان.
السابق
اتحادِ عالمی کے جنرل سیکرٹریٹ کا غزہ کی المناک صورتحال اور اتحاد کی طرف سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں