بحث وتحقیق

تفصیلات

یونین کے سیکرٹری جنرل کا ازبکستان کا دورہ.

یونین کے سیکرٹری جنرل کا ازبکستان کا دورہ. 

باہمی ثقافتی اور ملی تعاون کو مضبوط تر بنانے کے عہد کے ساتھ  اختتام پذیر ۔

 

یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی کا ازبکستان دورہ شاندار اور کئی لحاظ سے دور رس اثرات کا حامل رہا  اپنے دورے کے دوران آپ نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر کی طرف سے شکریہ کا خط اور ایک سووینئر وصول کیا، جو صدر محترم کی طرف سے آپ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ اسے مشیر برائے مذہبی امور نے آپ کی خدمت میں پیش کیا. 

 

اس کے جواب میں میں شیخ علی قرہ داغی نے جمہوریہ ازبکستان کے صدر کو مساجد کی تعمیر نو اور علماء کے ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف شیلڈ پیش کی۔یہ شیلڈ مذہبی امور کے لیے

صدر کے مشیر نے وصول کی۔ 

علمی لیکچرز

علمی سرگرمیوں اور فیلڈ وزٹ کے ضمن میں ، شیخ علی قرہ داغی نے تاشقند میں "دار الافتاء" کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز کے مفتیان کرام کے مابین  ایک محاضرہ پیش کیا ۔

انہوں نے شہر میں "اسلامک انسٹی ٹیوٹ" کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہیومینٹیز اور لیگل سائنسز میں ماضی میں اسکالرز کی طرف سے اختیار کیے گئے اسلامی نقطہ نظر پر ایک لیکچر دیا۔ 

 

میر عرب کے شہر کی بنیاد کے 500 سال بعد

اپنے دورے کے اختتام پر شیخ القرادغی شہر بخارا پہنچے جہاں انہوں نے میر عرب شہر کے قیام کی 500ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی جس کی بنیاد شہزادہ عبداللہ بن سعید الیمانی نے رکھی تھی۔ انہوں نے مشہور روحانی شخصیت  شیخ بہاء الدین نقشبندی کے مزار پر بھی حاضری دی۔

غور طلب ہے کہ یونین کے سکریٹری جنرل کا دورہ ازبکستان - اس سال 23 سے 28 نومبر کے درمیان - ایوان فتویٰ اور شعبہ مسلم امور کی جانب سے متعدد تقریبات خاص طور پر میر عرب شہر کے قیام کی 500 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے پیش کی گئی دعوت کے تناظر میں ہوا۔ ، ۔

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں