بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحاد عالمی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا "مسجد اعظم " کے افتتاح کے پروگرام میں شرکت کے لیے الجزائر کا سرکاری دورہ

اتحاد عالمی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا "مسجد اعظم " کے افتتاح کے پروگرام میں شرکت کے لیے الجزائر کا سرکاری دورہ 

 

 

23 فروری کو  شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اور سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی الصلابی،  الجزائر کے ایک سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ۔

 

 یہ دورہ مذہبی امور کے وزیر اور  مسجد اعظم کے رئیس کی دعوت پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صدر مملکت عبدالمجید تبون کی موجودگی میں مسجد اعظم کے افتتاح کے پروگرام میں شرکت کرنا ہے۔

 

 وفد میں یونین کے نائب صدور شیخ محمد الحسن الددو، شیخ ڈاکٹر عصام البشیر اور شیخ ڈاکٹر محمد گورمیز بھی اس دورے کے موقع پر انجام پذیر ہونے والی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ جامع الجزائر جسے مسجد اعظم بھی کہا جاتا ہے،  اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہے؛ جو دارالحکومت کی محمدیہ بلدیہ میں واقع ہے اور یہ دنیا کی تیسری بڑی جامع مسجد ہے۔ جامع اعظم خلیج الجزائر کے مرکز میں اپنے اسٹریٹجک محل وقوع کے لحاظ سے بھی ممتاز ہے، جہاں سے بحیرہ روم کا نظارہ کیا جاسکتا ہے، وادی حرش کے محاذات میں، پرانے شہر سے 10 کلومیٹر مشرق میں اور الجزائر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

 مسجد 20 ہیکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 12 علیحدہ عمارتیں موجود ہیں جن کا رقبہ 400,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس کی تعمیر میں نقشہ زلزلے سے بچنے کی تکنیک کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں پارکنگ کی جگہیں ہیں جہاں 4,000 گاڑیاں پارک ہوسکتی ہیں۔

 

 نماز کے لیے مقرر حصہ دو ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 36,000 سے زیادہ نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں اس کے علاوہ بیرونی  حصوں میں 120,000 نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 

 مسجد کی نمایاں خصوصیات میں اس کا مینار ہے جس کی بلندی 265 میٹر ہے اور اس کا گنبد 50 میٹر قطر اور 70 میٹر اونچائی کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم کے لیے ایک اسکول، ایک لائبریری،اورآرٹ اور تاریخ،پر مشتمل ایک اسلامی میوزیم ہے۔  ایک تحقیقی مرکز، ایک کانفرنس ہال اور باغات ہیں ۔ مسجد تک نقل و حمل کے کئی ذرائع ہیں ، اور اسے دو راہداریوں کے ذریعے ساحلی مرینا سے جوڑا گیا ہے ۔

 

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی کی طرف سے عراق کے ممتاز عالم اور مبلغ شیخ حمد عبید حمد المحمدی کی 78 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں