بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کی طرف سے عراق کے ممتاز عالم اور مبلغ شیخ حمد عبید حمد المحمدی کی 78 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت۔

اتحادِ عالمی کی طرف سے عراق کے ممتاز عالم اور مبلغ شیخ حمد عبید حمد المحمدی کی 78 سال کی عمر میں وفات پر تعزیت۔

 

 

[يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً * فَادْخُلِي فِي عِبَادِي * وَادْخُلِي جَنَّتِي*] <سورة البلد: 27-30>.[اے نفس مطمئنہ* اپنے رب کی طرف لوٹ جا، اس حال میں کہ تم رب سے راضی اور رب تم سے راضی. پس میرے نیک بندوں میں شامل ہوجاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ ] 

ہمیں  عراق کے ممتاز عالم دین اور مبلغ شیخ حمد عبید حمد المحمدی کی وفات کی خبر خدا کی مرضی اور تقدیر کے ساتھ مطمئن دلوں کے ساتھ موصول ہوئی. موصوف کی عمر 78 سے متجاوز تھی ۔

ولادت ونشو نما

 

شیخ حماد عبید حماد المحمدی - رحمہ اللہ تعالیٰ - 1946 عیسوی میں عراق کی انبار گورنری کے شہر فلوجہ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے فلوجہ کی دینی درسگاہ الاصفیہ داخلہ لیا جو شیخ عبدالعزیز سالم سامرائ کے مکتب کے نام سے مشہور ہے یہاں سے آپ نے بنیادی دینی تعلیم حاصل کی. 

تعلیم و تربیت

 

مرحوم  نے بغداد کے  امام اعظم کالج میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اس سے گریجویشن کیا، اس کے بعد، وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مملکت سعودی عرب گئے، جہاں انھوں نے  1981ء میں مکہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی (ام القریٰ ) سے شریعہ اور اسلامیات کے علوم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا مقالہ تھا: "مسند امام احمد بن حنبل میں حضرت بریدہ الاسلمی کی روایات کا مطالعہ -  - ترتیب، تحقیق اور تخریج -"

 

مشاغل اور ذمہ داریاں

 

شروع میں مرحوم نے سعودی عرب میں انسانی امدادی تنظیم میں کام کیا ،  پھر انہیں افریقہ کے خطہ میں مبلغ کے طور پر بھیجا گیا،  بعد ازاں مرحوم نے ریاست کویت میں امام اور مبلغ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پھر پاکستان کی اسلامی یونیورسٹی میں خدمات انجام دیں.اخیر میں ریاست قطر میں سکونت اختیار کی، جہاں انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کام کیا، پھر وزارت اوقاف میں فتویٰ آفس میں خدمات انجام دیں .

 

مرحوم  نے دعوت کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیے ، اور دوحہ میں قرآن پاک ریڈیو پر بہت سے تبلیغی اسباق اور شیشن کو ریکارڈ کرانے میں تعاون پیش کیا ۔

 

مرحوم کی وفات سے ملت اسلامیہ اپنے ممتاز اور مخلص علماء میں سے ایک عالم، مجاہد اور ایک بڑے داعی سے محروم ہو گئی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، ان پر رحمتیں نازل فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، ان کو بہترین اجر عطا فرمائے،  ان کو جنت میں داخل فرمائے۔ جنت الفردوس میں ان کو انبیاء، صادقین اور  صحابہ کرام کے ساتھ جمع فرمائے اور ان کے اہل و عیال، عزیز و اقارب اور ساتھیوں کو صبر و سکون عطا فرمائے 

 

 

انا للہ وانا الیہ راجعون 

 

 

بدھ: 11 شعبان 1445ھ

 

مطابق: 21 فروری 2024ء

 

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی (صدر) 

  

ڈاکٹر علی محمد صلابی.  (سیکرٹری جنرل)

 


: ٹیگز



السابق
اتحاد عالمی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا "مسجد اعظم " کے افتتاح کے پروگرام میں شرکت کے لیے الجزائر کا سرکاری دورہ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں