بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے.. اور اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ "اسلام" رحمت، وقار، اور امن ورواداری کا مذہب ہے جس میں کسی قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں (بیان)

اتحادِ عالمی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے.. اور اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ "اسلام"  رحمت، وقار، اور امن ورواداری کا مذہب ہے جس میں کسی قسم کے تشدد  کی کوئی گنجائش نہیں (بیان)

 

بیان کا متن:

 

ہم روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے وحشیانہ ودہشت گردانہ حملہ کی سخت ترین الفاظ میں  مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اب تک کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

 

اس گھناؤنے فعل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ہم اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ اس گھناؤنے عمل کو انجام دینے والے اسلام، اس کی مقدس روایات و پاکیزہ اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے، بلکہ  ان کے افکار مسخ شدہ اور مضحکہ خیز ہیں؛ یہ مجرم اپنے مذموم مقاصد کے لیے اسلام کے نام کا استعمال و استحصال کرتے ہیں۔

 

مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات  سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مذموم حملہ بین الاقوامی اور علاقائی انٹیلی جنس کی مداخلتوں اور سازشوں کا نتیجہ ہے اور یہ ایسے وقت میں وقوع پذیر ہواہے جب کچھ لوگ غزہ میں صیہونی قبضے کے گھناؤنے جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جب کہ کچھ ممالک انسانیت کے تقاضے کے مطابق غزہ کے مظلوم لوگوں کی حمایت تعاون کر رہے ہیں۔

 

جہاں تک داعش سے متعلق الزامات کا تعلق ہے، سچائی یہ ہے کہ ان کی طرف سے اسلام کا نام اس کی تعلیمات کو مسخ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 ہم سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اسلام معصوم شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کو سختی سے  روکتا ہے اور اس مذمت کرتا ہے، اور یہ کہ اسلام امن، رحمت اور انصاف کا مذہب ہے۔

 

ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کارروائیوں کے لیے اسلام کے استعمال کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اور ہم اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ اسلام انسانوں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

 انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز پوری دنیا میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے رجحان کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے ، اور ہم اسلام کے رواداری کے پیغام، امن اور تمام انسانوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 

 

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:[وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ..] (الإسراء: 33). [اور ناحق اس جان کو قتل نہ کرو جسے اللہ نے محترم بنایا ہے، ۔] ۔

 

 

 

پیر: 15 رمضان المبارک 1445ھ

 مطابق: 25 مارچ 2024ء

 

 

شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی 

( صدر) 

ڈاکٹر علی محمد الصلابی(جنرل سیکرٹری)

 


: ٹیگز



التالي
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پرفوری عمل درآمد پر زور

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں