بحث وتحقیق

تفصیلات

الشفاء ہسپتال میں400 فلسطینیوں کو شہید،1050گھروں کو جلایا گیا

الشفاء ہسپتال میں400 فلسطینیوں کو شہید،1050گھروں کو جلایا گیا

 

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے الشفاء ہسپتال کے اندر اور اس کے اطراف میں حالیہ جارحیت کے دوران 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جب کہ مغربی غزہ میں شفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس کے 1,050 گھروں کو تباہ کیا گیا۔ انہیں جلا کر رکھ کا ڈھیر بنا دیا گیا۔اسرائیلی قابض فوج کی اس ننگی جارحیت پر دنیا خاموش تماشائی ہے اور اس کی طرف سے مذمت تک نہیں کی جا رہی ہے۔

 

میڈیا آفس نے ایک بیان میں زور دیا کہ قابض فوج نے گرفتاری اور تشدد کے جرائم کا ارتکاب کیا جس سے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر اور اس کے ارد گرد سینکڑوں مریض، بے گھر افراد اور طبی عملے کو حراست میں لیا گیا۔

 

بیان میں نشاندہی کی کہ قابض فوج اب بھی الشفا کمپلیکس کے اندر پھنسے 107 مریضوں کو غیر انسانی حالات میں بغیر پانی، بغیر دوا، بغیر خوراک اور بجلی کے بغیر حراست میں رکھے ہوئے ہے، جن میں 30 معذور مریض اور تقریباً 60 طبی عملہ بھی شامل ہے،۔

 

انہوں نے ایک بار پھر الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی قابض فوج کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

 

 

سرکاری میڈیا آفس نے الشفا کمپلیکس کے اندر اور اس کے اطراف میں قابض دشمن کے مسلسل قتل، فاقہ کشی اور تشدد کی مذمت کی۔

 

انہوں نے امریکی انتظامیہ، بین الاقوامی برادری، کچھ یورپی ممالک اور "اسرائیلی" قابض دشمن فوج کے ذریعہ کی جانے والی نسل کشی اور نسلی تطہیر کے جرم میں حصہ لینے اور اس میں ملوث ہونے کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

 

 


: ٹیگز



السابق
غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام، 77 شہید

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں