بحث وتحقیق

تفصیلات

عراق.. اتحادِ عالمی کی کردستان کی شاخ کی کرکوک گورنری میں منعقد "طوفان الاقصی کلاس" کی فضیلت تقریب میں شرکت

عراق.. اتحادِ عالمی کی کردستان کی شاخ کی کرکوک گورنری میں منعقد "طوفان الاقصی کلاس" کی فضیلت تقریب میں شرکت

 

اسکالرز اور  طلباء کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی کردستان شاخ کے ایک وفد نے "طوفان الاقصی  کلاس" کی تکمیل کی تقریب میں شرکت کی، اس پروگرام میں بہت سے طلباء نے اپنا کورس مکمل کرکے فضیلت حاصل کی ۔ ان طلبہ کا تعلق عراق میں کرکوک گورنری میں التون کبری میں واقع یونیورسٹی کے امام الاعظم  کالج میں شعبہ اصول دین سے تھا ۔

اس موقع پر طلباء کو پڑھانے والے شیوخ اور علماء  کی کاوشوں کی قدر دانی اور ان کے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تقریب گزشتہ منگل 30 اپریل کو منعقد ہوئی تھی اور اس میں حاضرین کی ایک فعال موجودگی اور زبردست دلچسپی کا مشاہدہ کیا گیا ، کیونکہ  تکمیل کی خوشی طلباء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کی گئی ، اور اس خوشی کے موقع پر مبارکبادیوں کا تبادلہ کیا گیا  .

ماخذ: میڈیا آفس


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی کے صدر، نائبین صدر اور سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں، یونین پریذیڈنسی کا اجلاس. یونین کی اندرونی مسائل اور ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں