یونین کی طرف سے غزہ میں علماء اور ماہرین تعلیم کے قتل کی شدید مذمت۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے غزہ میں علماء اور ماہرین تعلیم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب ہم غزہ کی پٹی میں جاری خطرناک صورتحال دن بدن بدتر ہوتی چلی جارہی ہے. اور یونین اس پر انتہائی تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئی ہے ؛ ا دھر ایک اور تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے. وہ ہے علماء اور اکیڈمک شخصیات کا اسرائیل کی طرف سے قتل کا اندوہناک واقعہ.
سرکاری میڈیا آفس نے 100 سے زائد سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے پروفیسروں اور محققین کی فہرست شائع کی ہے جو "اسرائیلی" قابض افواج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی پر مسلسل آٹھویں ماہ جاری نسل کشی جنگ کے دوران شہید کردیے گئے ہیں۔
ہم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے :
📌 1. اسکالرز، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے پروفیسروں اور محققین کی بڑی تعداد کو "اسرائیلی" قابض افواج کی طرف سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ علماء اور اکیڈمک شخصیات فلسطینی معاشرے کی ایک ممتاز جماعت ہیں ، اور ہم اس فعل کو ایک گھناؤنا جرم سمجھتے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کو ختم کرنا ہے۔ غزہ میں تعلیمی ڈھانچہ
📌 2. ہم عالمی برادری اور دنیا کی تمام تعلیمی اور علمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گھناؤنے جرم کی مذمت کریں اور اس کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کریں۔ ان جرائم کے بارے میں دنیا کی خاموشی در حقیقت فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی میں شرکت ہے ۔
📌 3. ہم اس تاریخی جرم کا مکمل طور پر ذمہ دار اسرائیلی قابض طاقت کو سمجھتے ہیں، کیونکہ یہ قبضہ منظم طریقے سے علماء اور ماہرین تعلیم کو نشانہ بناتا ہے، اور امریکی انتظامیہ اس قبضے کی غیر مشروط حمایت کے ذریعے اس جنگ کو جاری رکھنے میں ملوث ہے۔
📌 4. ہم دنیا کے تمام ممالک کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی شعبوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے علماء اور ماہرین تعلیم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا بند کریں، اور طلباء،یونیورسٹیاں اور اسکالرز اور اسکولوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ، ۔
📌 5. ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں، اس کے لیے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائیں، اور غزہ کی پٹی میں سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے کام کریں۔
سیکرٹری جنرل: پروفیسر ڈاکٹر علی الصلابی
تاریخ: 16 مئی