بحث وتحقیق

تفصیلات

بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز کی طرف سے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی ستائش ۔

بین الاقوامی یونین برائے مسلم اسکالرز کی طرف سے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی ستائش ۔

مختصر لنک:

https://iums.me/35351

 

 

مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کو قابل تعریف قدم قرار دیتی ہے۔

 

 

ان یورپین ممالک کی طرف سے اس تاریخی اور مبارک قدم کی  انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز ستائش کرتی ہے یونین نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کو سراہا ہے، جو 28 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ ہم یونین کی جانب سے اس جرات مندانہ اور اعلیٰ قدم کی تعریف کرتے ہیں. یہ اقدام فلسطینیوں کے حقوق اور ایک آزاد اور سیاسی طور پر مضبوط فلسطینی ریاست کے قیام کی واضح حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

ہم اس امر کا اعلان کرتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ان انسانی اور سیاسی اقدار کا حقیقی اظہار ہے جن پر یورپی عوام یقین رکھتے ہیں اور یہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت میں ایک حقیقی شراکت ہے، اور ان کی خواہشات کا اظہار ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر سلامتی اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ غزہ کی حالیہ جنگ نے واضح طور پر مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت کو ظاہر کیا اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اس مقصد کی جانب ایک قدم ہے۔

 

 

 

ہم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر سٹورے، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس  کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں، جنہوں نے امن اور انصاف کے حصول کے ایک حقیقی عزم کا اظہار کیا ہے۔ ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرے ممالک بھی ان ممالک کی تقلید کریں گے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے،ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امن صرف انصاف اور مساوات کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

ہم فلسطینی عوام کی قربانیوں کے لیے بھی اپنی حمایت اور قدردانی کا اظہار کرتے ہیں، خاص طور پر غزہ کی بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے صبر و استقامت سے کام لے رہے ہیں ۔ غزہ اور فلسطین کے عوام بالعموم جنگ اور ناانصافی کی لعنت سے دوچار ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ امید اور امن سے بھرپور زندگی گزاریں۔

 

ہم اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر بات اپنی بات ختم کرتے ہیں: (اور صبر کرو، کیونکہ اللہ نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا) (ہود: 115)۔

 

اللہ کامیابی عطا فرمائے ،

 

 

پروفیسر ڈاکٹر علی الصلابی 

 

جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

 


: ٹیگز



التالي
مسلم اسکالرز بین الاقوامی یونین افغانستان میں سیلاب سے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی اور شہداء کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور عالمی رفاہی اداروں سے ریلیف ورک کو فعال کا مطالبہ کرتی ہے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں