بحث وتحقیق

تفصیلات

مالدیپ نے اسرائیلوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

مالدیپ نے اسرائیلوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی مالدیپ میں موجود اسرائیلی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی تجویز دی ہے

 

مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 

مالدیپ کے صدراتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسرائیلی پاسپورٹ ہولڈرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا کہ کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، فلسطینیوں کی امدادی مہم کیلئے مالدیپ کے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

 

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


: ٹیگز



التالي
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔
السابق
شیخ علی قرہ داغی اور شیخ نور المنوطی کی ملاقات. دوران ملاقات ملائیشیا کے ملکی مسائل اور مملکت کی امنگوں پر تبادلہ خیال

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں