بحث وتحقیق

تفصیلات

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے سلطان العلماء شیخ محمد علی کی وفات پر اظہار تعزیت

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے سلطان العلماء شیخ محمد علی   کی وفات پر اظہار تعزیت 

 

 مرحوم علمی اور فلاحی خدمات کے حوالہ سے مثالی شہرت رکھتے تھے. 

ارشاد باری تعالیٰ ہے: [اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ جا، اس حال میں کہ رب تجھ سے راضی اور تو رب سے راضی، تو میرے خاص بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا] (الفجر: 27-30)

 

خدا کی مرضی اور تقدیر پر یقین رکھنے والے دلوں کے ساتھ، ہم ملت اسلامیہ کو  شیخ محمد علی سلطان العلماء کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں، مرحوم 15 جولائی 2024 بروز پیر کی صبح مصروف زندگی کے بعد انتقال کر گئے۔

ان کی زندگی علمی وسماجی ورفاہی خدمات سے بھر پور تھی 

 پیدائش اور نشوونما 

 

مرحوم شیخ محمد علی سلطان العلماء کی ولادت 1920 میں ہوئی اور علاقے کے مکتب میں قرآن پاک حفظ کیا اور ابتدائی تعلیم اپنے والد شیخ امام عبدالرحمن بن یوسف سے حاصل کی جن کا لقب "سلطان العلماء" تھا -پھر آپ نے اپنے والد کی خدمت میں رہ کر علوم شرعیہ اور علوم عربیہ کی تکمیل کی مزید علمی تشنگی کو فرو کرنے کے لیے آپ نے ہندوستان اور مصر کا سفر کیا ۔

 

علمی تحریریں۔

 

شیخ محمد علی سلطان العلماء نے درس و تدریس سے بھرپور زندگی گزاری، ان کے ہاتھوں سے سینکڑوں طلباء، علماء اور محققین نے آپ کی نگرانی میں تعلیمی تحقیقاتی مراحل کی تکمیل کی 

مرحوم کو تصنیف تالیف کا بھی بڑا شغف تھا. اپنی کتابوں کے ذریعے علوم معارف کو پھیلانے میں بھرپور حصہ لیا، جن کی تعداد ستر سے زیادہ تھی۔ آپ کی تصنیفات میں : "طريق السعادة والسداد"، و "صفوة العرفات في تفسير القرآن"،  "لب اللباب"، و"غاية المأمول في سيرة الحبيب الرسول"، "شرح رياض الصالحين" کو خاص شہرت حاصل ہے .

 

خیراتی منصوبے

 

فلاحی کاموں میں انھیں خاص شہرت حاصل ہے، کیونکہ آپ نے بہت سی مساجد، سکول، کالج اور ہسپتال کی تعمیر کروائی ، اور قرآن کریم کے تحفیظ کے ادارے کو کئی ممالک میں قائم کیا ، اس سے علم کے فروغ ، معاشرہ کی تعمیر، اور ملت اسلامیہ کی ثقافتی اور سماجی نشاۃ ثانیہ میں بڑے مفید اثرات مرتب ہوئے ۔

 

سال کی اسلامی شخصیت

 

شیخ محمد علی سلطان العلماء مرحوم کو دبئی انٹرنیشنل  قرآن کریم ایوارڈ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے بیسویں اجلاس میں، ان کی عظیم الشان خدمات کے اعتراف میں، سال کی بہترین اسلامی شخصیت کے خطاب سے نوازا۔

 

آپ کی وفات کے المناک سانحہ پر انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز ان کے معزز خاندان اور پوری ملت اسلامیہ سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کی خدمات کا انھیں بہترین اجر عطا فرمائے ، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور ان کو انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ جمع فرمائے ، ۔

 

ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے اہل خانہ، چاہنے والوں اور ساتھیوں کو صبر اور تسلی عطافرمائے ۔

 

 

انا للہ وانا الیہ راجعون

 

بدھ: 17 جولائی 2024ء

مطابق : 11 محرم 1446ھ

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی(صدر 

  ڈاکٹر علی بن محمد صلابی

 

                                                              سیکرٹری جنرل

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں