بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کا سینیگال برانچ کے رکن پروفیسر ڈاکٹر چرنو کاہ الحبیب کے انتقال پرملت اسلامیہ اسلامی سینیگال کے عوام سے اظہارِ تعزیت ۔

اتحادِ عالمی کا سینیگال برانچ کے رکن پروفیسر ڈاکٹر چرنو کاہ الحبیب کے انتقال پرملت اسلامیہ اسلامی  سینیگال کے عوام سے اظہارِ تعزیت ۔


 


خدا کی مشیت اور تقدیر پر یقین رکھنے والے دلوں کے ساتھ، ہم انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز شاخ سنیغال کے رکن پروفیسر ڈاکٹر چرنو کاہ،کی وفات پر ملت اسلامیہ اور سینیگال کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، مرحوم علمی ادبی اور انسانی ہمدردی سے بھرپور زندگی کے بعد گزشتہ دنوں وصال فرماگئے۔


 تعلیم تربیت 


مرحوم  نے جمہوریہ سینیگال کے مختلف علاقوں میں قرآنی مدارس میں قرآن پاک اور مذہبی علوم اور عربی زبان وادب کی تعلیم حاصل کی ۔ 1968 میں، وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لیبیا چلے گئے، اور جگبوب کے اسلامی تحقیقی ادارے میں داخلہ لیا جہاں سے انھوں نے 1969 میں اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد، وہ کویت چلے گئے، جہاں انھوں نے کویت یونیورسٹی کے شعبہ عربی زبان و ادب سے 1977ء میں گریجویشن کیا۔


انہوں نے پیرس کی سوربون یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم جاری رکھی،  انہوں نے 1977 سے 1982 عیسوی کے عرصے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے علاوہ ماسٹر ڈگری اور اعلیٰ تحقیق ومطالعہ کی ڈگری حاصل کی ۔


مشاغل اور ذمہ داریاں:


نومبر 1982 میں مرحوم اپنے آبائی وطن سینیگال واپس آنے کے بعد، وہ بہت سے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، :


* ڈاکار میں شیخ انت ڈیوپ یونیورسٹی میں سائنسی تحقیق کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا ۔


*بلیک انسٹی ٹیوٹ آف بلیک افریقہ میں شعبہ اسلامیات کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔


* 1984 میں وزارت تعلیم میں عرب تعلیم کے انسپکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہو ئے ۔


* 2012 میں ڈاکار میں اسلامی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوئے ۔


تصنیف وتالیف:


* سینیگال میں عرب-اسلامی ثقافت اور تہذیب - اس کتاب کو رباط میں محمد خامس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف افریقن اسٹڈیز نے 2016ء میں شائع کیا۔


* مدرسہ بیر: سینیگال میں سترہویں صدی سے بیسویں صدی تک عربی تعلیم اور اسلامی ثقافت کی تاریخ، 2002 عیسوی۔


*  مدرسة نجاي نجاي ولوف: تاريخ التعليم العربي والثقافة الإسلامية في السنغال من 1890م إلى 1990م- اسے وزارت ثقافت نے شائع کیا۔ 


* عبداللہ البکری (1040 AD - 1094 AD) اور افریقہ / سب صحارا میں عرب اسلامی ثقافت کا پھیلاؤ 2012 AD۔


*الحاج عمر اندو: ان کی زندگی اور افکار - عربی میں فرانسیسی میں خلاصہ کے ساتھ 2012ء۔میں شائع ہوئی 


*الحاج عمر الفوتی تال: ان کا مطالعہ، تشکیل، اور روابط - عربی اور فرانسیسی میں، 2016ء میں شائع ہوئی ۔


شیخ موسیٰ کمر: حیات و افکار - عربی میں 2014ء میں شائع ہوا۔


*شیخ الحاج محمد الفادل امباکی: حیات اور ادبی کارنامہ - عربی اور فرانسیسی میں 2014ء میں شائع ہوئی ۔


*خلافت سے پہلے کا خلیفہ: الحاج محمد نیاس - 2016ء میں عربی میں شائع ہوئی ۔


* خواتین میں قدیم تاریخ اور اسلام - عربی اور فرانسیسی 2017 میں شائع ہوئی۔


* سینیگال میں اسلامی تعلیم میں مسلم خواتین کا کردار: مسز رقیہ نیاس بطور ماڈل - عربی 2018 میں شائع ہوئی۔


* سیدہ مریم نیاس، خادمہ قرآن - عربی اور فرانسیسی میں 2013 میں شائع ہوئی۔


مرحوم - اپنے اخلاق کی پاکیزگی اور بلندی کردار میں ممتاز مقام رکھتے تھے، وہ سخاوت، اچھے اخلاق اور دوسروں کے لیے محبت کی مثال تھے۔ اپنے علمی کارناموں کے ذریعے سینیگال میں ثقافت میں ایک انقلاب برپا کیا ۔


اسلامی دنیا، خاص طور پر براعظم افریقہ، ایک ممتاز  علمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے. مرحوم نے نے علم کی افزودگی اور ثقافت کو پھیلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی وسیع رحمتیں نازل فرمائے،  اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین، اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔


انا للہ وانا الیہ راجعون 


 


دوحہ: 6 ربیع الاول 1446ھ


مطابق: 9 ستمبر 2024ء


 


 شیخ علی بن محمد الصلابی (جنرل سیکرٹری) 

شیخ علی محی الدین قرہ داغی (صدر)





منسلکات

التالي
"سوڈان کو بچانے کے لیے فوری اقدام کرنا عرب اور اسلامی ممالک کا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے"

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں