بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے صدر کا ڈاکٹر محمد خلیل عبدالہادی اوانگ کی سربراہی میںت تشریف لانے والے ملائیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال

اتحادِ عالمی کے صدر کا ڈاکٹر محمد خلیل عبدالہادی اوانگ کی سربراہی میںت تشریف لانے والے ملائیشیا کے اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال 

 

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر پروفیسر علی قرہ داغی نے آج صبح اپنے دفتر میں اسلامک پارٹی آف ملائیشیا کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد خلیل عبدالہادی اوانگ کی سربراہی میں ملائیشیا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔اس وفد میں ریاست تیرینگانو میں اطلاعات اور مذہبی امور ؛ ایوان نمائندگان کے رکن اور پارٹی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب فادلی شاری، ایوانوان نمائندگان کے رکن جناب احمد ترمذی سلیمان کے علاوہ ایوان نمائندگان کے رکن اور نیشنل لیگ کے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب وان احمد فیصل وان کمال بھی شامل تھے۔ 

وفد کا دورہ دوحہ نماز جنازہ میں شرکت اور شہید شیخ اسماعیل ہنیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آیا تھا ۔

ملاقات کے دوران یونین کے صدر نے ملائیشیا کے وفد سے ملائیشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر محمد خلیل نے نماز جنازہ سے قبل عبدالوہاب مسجد میں شیخ کی تقریر کی تعریف کی ۔

ملاقات کے دوران یونین کے صدر نے اسلامی تحریکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، مشترکہ مقاصد کے حصول اور اسلامی عوام کے درمیان اتحاد اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مسلسل تعاون اور رابطے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے اسلام میں اسلامی اخوت کی قدر کی طرف اشارہ کیا، جو ایک مضبوط رشتہ ہے جو مسلمانوں کو ان کی قومیتوں یا نسلوں سے قطع نظر متحد کرتا ہے، اور ان کے درمیان یکجہتی، تعاون اور ہمدردی کے اصول کو تقویت دیتا ہے، جس کی بنیاد قرآن پاک کی تعلیمات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر مبنی ہے۔ 

یونین کے صدر نے کہا: "اسلامی بھائی چارے کا تقاضا ہے کہ ہم ایک ایسے ٹھوس ڈھانچے کی مانند ہوں جو ایک دوسرے کو مضبوطی فراہم کر تے ہیں ، اور ہم اسلامی امت کے تمام ارکان کے لیے انصاف اور خوشحالی کے حصول کے لیے مل کر کام کریں ۔"

ماخذ: الاتحاد

 


: ٹیگز



التالي
پروفیسر علی قرہ داغی : اسماعیل ہنیہ ملت اسلامیہ کی استقامت کی علامت ہیں اور ان کی قربانیاں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
السابق
بنگلہ دیشی فوج ملک کی حفاظت کرے اور آزادانہ انتخابات کی تیاری کے لیے اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرے۔انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں