بحث وتحقیق

تفصیلات

شیخ محمد الحسن ددو کی صدارت میں اسکالرز ٹریننگ سینٹر میں علمی متن کو حفظ و فہم میں سند یافتہ طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔

شیخ محمد الحسن ددو کی صدارت میں اسکالرز ٹریننگ سینٹر میں علمی متن کو حفظ و فہم میں سند یافتہ طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔


موریطانیہ میں سکالرز ٹریننگ سینٹر کے سربراہ اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے نائب صدر شیخ محمد الحسن الددو نے علمی متون کو حفظ کرنے اور سمجھنے میں سند یافتہ طلباء کے اعزاز میں 12 اگست بروز پیر کو منعقد تقریب کی صدارت کی۔  

یہ تقریب مرکز کی انتظامیہ کے ممتاز طلباء کو اعزاز دینے کے فیصلے کے تحت منعقد کی گئی مقصد یہ تھا ، کہ حفظ اور فہم کے میدان میں ان کے درمیان مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔

اس تقریب میں فارغ التحصیل طلباء کی تقریر کے علاوہ مرکز کی انتظامیہ اور سرٹیفیکیشن کمیٹی کی تقاریر اور مرکز کے صدر محترم شیخ محمد الحسن الددو کی تقریر بھی ہوئی . اپنے بیان میں صدر مجلس شیخ ددو نے طلباء پر زور دیا کہ وہ علم کی جستجو جاری رکھیں  فارغ التحصیل ہونے کے کے بعد مرکز کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔


انہوں نے اعلیٰ عزم کی اہمیت پر بھی زور دیا اور برتری اور امتیاز کے حصول کے لیے وقت کے صحیح استعمال اور اس کی قدر دانی کی ضرورت پر بھی زور دیا، 


علم اور دعوت کی اہمیت


مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر محترم شیخ محفوظ ابراہیم فال نے اپنی تقریر میں کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلباء کو فارغ التحصیل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نیت کے اخلاص اور کوششوں کو مستزاد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، طلباء کو اللہ کے سامنے جواب دہ ہونے اور ملت کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی۔


انہوں نے علم کے مقام اور خدا کی طرف بلانے اور لوگوں کی رہنمائی کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : "خدا کی قسم، خدا کی قسم تمہارے ذریعے سے ایک آدمی کی رہنمائی کرنا تمہارے لئے ۔ سرخ اونٹ سے بھی بہتر ہے ۔"


شیخ محفوظ نے مزید کہا کہ سنٹر اپنے طلباء کو مدد فراہم کرتا رہے گا اور ان کی فضیلت حاصل کرنے اور اعلیٰ درجے کی کامیابی  حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔


مرکز کی کمیٹی برائے اسانید کے چیئرمین محترم ڈاکٹر محمد الدانہ نے علمی متون کو محفوظ کرنے اور سمجھنے میں کی جانے والی عظیم کوششوں کی تعریف کی، اور سند یافتہ طلباء، اور سرٹیفیکیٹ کمیٹی کے اراکین اور نگران ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ 

 سند یافتہ طلباء کے ترجمان، سید احمد محمدن نے اپنی تقریر میں مرکز کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس کو حاصل کرنے کے لیے موقع فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے امام شافعی کا قول نقل کیا:


میرا علم میرے پاس ہے، میں جہاں بھی جاتا ہوں وہ میرے پیچھے آتا ہے ** میرا دل دریا ہے، معمولی پیمانہ نہیں۔


اگر میں گھر میں تھا تو میرے پاس علم تھا ** یا اگر میں بازار میں تھا تو علم بازار میں تھا۔


تقریب کے اختتام پر، اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا، اور تمام سند یافتہ افراد کو علمی متن کو حفظ کرنے اور سمجھنے کے لیے  سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔


ماخذ: الاتحاد + سوشل میڈیا





منسلکات

التالي
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کا ممتاز عالم دین، فقیہ اور حدیث کے اسکالر علامہ محمد انور البدخشانی کی وفات پر جمہوریہ پاکستان اور ملت اسلامیہ سے اظہار تعزیت۔
السابق
اتحادِ عالمی شاخ کردستان کی طرف سے شریعت کے مقاصد کے زیر عنوان ورکشاپ کا انعقاد ۔40 اماموں اور مبلغین کی شرکت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں