بحث وتحقیق

تفصیلات

ترک وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے وفد کے درمیان امت مسلمہ کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقات

ترک وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے وفد کے درمیان امت مسلمہ کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقات


برادر جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ محترم پروفیسر ہاکان فیدان نے پیر کی شام 26 اگست 2024 کو انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے ایک وفد سے ملاقات کی، اس وفد کی سربراہی یونین کے صدر پروفیسر ڈاکٹر علی قرہ داغی کر رہے تھے. وفد میں  شیخ ڈاکٹر عصام البشیر، شیخ محمد الحسن الددو، شیخ ڈاکٹر محمد کورماز اور یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی الصلابی،  کے علاوہ عزت مآب وزیر کے متعدد مشیر۔

بھی شامل تھے۔ 

ملاقات میں عالمی منظر نامے پر قائم اصولوں، قوانین اور اخلاقی اقدار کے زوال کے پس منظر میں ملت اسلامیہ کے لیے تہذیبی منصوبے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ان اقدار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ ملک کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا ۔


اس کے علاوہ غزہ کی موجودہ صورتحال اور اس میں ہونے والی نسل کشی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکی میں تارکین وطن کی صورتحال، سوڈان میں جنگ کی صورت حال اور افغانستان کی حمایت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


یہ ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی جس کے دوران بھائی چارے اور بے تکلفی کے جذبے سے آراء اور خیالات کا تبادلہ ہوا۔ وفد نے پرتپاک استقبال، اور پرجوش خیر مقدم پر محترم وزیر ہاکان فیدان کی تہہ دل سے تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔




منسلکات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں