"پوری انسانیت کے لیے رحمت" کے زیر عنوان عالمی مہم کا افتتاح
رسول رحمت کے اصولوں کو دنیا والوں کے سامنے متعارف کروانے اور انسانیت کو تباہی سے بچانے کے لیے اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی مہم کا حصہ بنیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔
تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں ، اور درود و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، جو تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں ، اور ان کے اہل و عیال اور صحابہ کرام پر اور قیامت تک ان کی ہدایت پر چلنے والوں پر، اما بعد:
* تمہید:
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے ، ہم اوقاف کے ذمہ داران، اسلامی امور کے وزراء، اور تمام علماء ربانیین اور فطرت سلیمہ کے حامل تمام افراد سے مخاطب ہیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ الحاد کے ظہور کے نتیجے میں انسانیت کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ انسانی اصولوں اور قوانین کا کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور جن سے صحت مند معاشرہ اور خاندانی ہم آہنگی کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں ، جس کے نتیجے میں - خدا کے قوانین کے مطابق - تباہ کن انارکی کا پھیلاؤ ہونا ہے اور مروجہ تہذیبوں کے لیے تباہی اور تباہ کن جنگوں کا آغاز ہونا ہے ۔
اس صورت حال میں دنیا کے تمام اہل علم ودانش اپنے آپ کو مکمل طور پر لاچار محسوس کررہے ہیں بلکہ اب تو صورت حال یہ ہے کہ حقیقی آسمانی قوانین اور انسانی قوانین کی جگہ جنگل کے قوانین نے لے لی ہے۔
اس صورت حال کا حل صرف خدا کی محفوظ کتاب قرآن کریم میں پائی جاتی ہے، جس پر باطل نہ اس کے آگے سے آسکتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے، یہ کتاب حکمت والے، قابل تعریف رب کریم کی طرف سے وحی کے طور پر نازل کی گئی ہے، ان اصولوں کا اطلاق سوائے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی نے نہیں کیا تھا۔جو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ()۔
ایک ایسی دنیا میں جہاں لوگوں کے درمیان رابطے اور کھلے پن میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہ ضروری ہو گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی معطر سیرت کو متعارف کروانے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی جائے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ۔ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے انسانی اور اخلاقی پہلوؤں اور انصاف، رحم، رواداری اور امن کی تعلیمات کو عام کرنے میں ان کے اہم کردار کو واضح کرنا ہے ۔
اس مہم کی سرگرمیاں بدھ، ربیع الاول 1، 1446 ہجری، 4 ستمبر، 2024 عیسوی سے شروع ہورہی ہیں، اور بدھ، 22 ربیع الاول، 1446 ہجری، 25 ستمبر، 2024 عیسوی تک جاری رہیں گی۔
*مقاصد:
1- عالمی بیداری:
انسانیت، اخلاقی، تعلیمی اور دعوت کے میدانوں میں امت مسلمہ اور دنیا کو انسانی وقار، آزادی، حقوق اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ اقدار اور عظیم اصولوں سے متعارف کروانا۔ اور زندگی کے مختلف پہلوؤں میں انہیں عام کرنے کے لیے کوشش کرنا۔
2 - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور آپ کی تعلیمات کے بارے میں درست اور قابل اعتماد معلومات پھیلانا، بعض حلقوں میں پھیلی ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنا، اور رسول اللہ کی سیرت کو اخلاق واعمال کے لیے نمونہ عمل بنانا۔
3 - مسلمانوں اور دیگر آسمانی مذاہب اور قوانین کے حامل ان لوگوں کے درمیان مفاہمت اور محبت کے پل قائم کرنا جو نیکی کی خاطر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
4- نوجوانوں سے رابطہ:
نوجوان نسلوں تک پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے، انھیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار سے جدید زبان اور عصری اسلوب میں متعارف کرانا جو نوجوانوں کے معیار کے مطابق ہوں ۔
* مہم کا مواد:
نامور علماء کو سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دینے کی کوشش کرنی چاہیے ، جس میں درج ذیل پہلوؤں پر توجہ دی جائے:
عدل و انصاف کے اصول:
1- سارے جہان کے لیے رحمت:
ان حالات واقعات کو نمایاں کریں ہوئے جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت نہ صرف مسلمانوں پر ظاہر تھی بلکہ تمام انسانیت، حیوانات اور ماحول پر واضح تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ[
2- امانت اور راست بازی :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے متعلق ان واقعات کو نمایاں کیا جائے ، جو مسلمانوں اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ میں آپ کے اخلاص اور ایمانداری کو نمایاں کرتے ہیں ۔
3- عدل کا اصول :
ہر حال میں عدل کے اصولوں کو قائم کرنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم کارناموں پر پر روشنی ڈالی جائے ۔
4- تواضع و انکساری :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے، آپ کے تواضع انکساری ، لوگوں کے ساتھ گھل مل جانے اور ان کے ساتھ حسن سلوک اور بہترین تعامل کے نمونے پیش کیے جائیں ۔
5- حسن اخلاق:
خداتعالیٰ کے اس قول پر روشنی ڈالتے ہوئے: وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ][اور بے شک، آپ عظیم کردار کے حامل ہیں]، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے ایسے واقعات پیش کریں جو انسانی تعلقات میں آپ کے اعلیٰ کردار کو مجسم کرتے ہیں۔
6- صبر اور استقامت:
یہ دکھاتے ہوئے کہ کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں صبر و استقامت اور ایمان کے اصولوں پر ثابت قدمی اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ بہترین گمان اور اسی سے اجر کی امید کا جذبہ ظاہر فرمایا ۔
*شرکاء:
علمی ادارے، انجمنیں، اور معاشرے، علماء، مبلغین، دعاۃ ، اور اساتذہ، کرام ان کے علاوہ مختلف اقسام کے بامقصد میڈیا (بصری، صوتی اور تحریری مواد )۔
ہم اسلامی ممالک میں وزارت اوقاف اور اسلامی امور، علمی و دعوتی انجمنوں، سوسائٹیوں ، اسلامی اداروں اورتبلیغی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم کو اپنائیں اور مبلغین کو بھی اپنے خطبات میں اس منصوبے کو اپنانے کی ہدایت کریں۔ علمائے کرام اور مفکرین، شیوخ اور نوجوان، ادارے اور افراد متحد ہو کر اس باوقار مہم کی حمایت میں کھڑے ہو جائیں اور صحیح علم اور پاکیزہ فکر کو عام کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں تاکہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام، رواداری، محبت اور انصاف کے نمونے واضح طور پر دنیا کے سامنے آسکیں
اس کے لیے درج ذیل ذرائع اختیار کریں :
1- مختلف زبانوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف کرانے والے مضامین اور تحریریں لکھنا۔
2- سوشل میڈیا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دل کو چھو لینے والے الفاظ اور احادیث مبارکہ کو پھیلانا۔
3- سیرت النبی سے متعلق کثیر تعداد میں ویڈیوز تیار کرنا اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مسلم علماء اور دیگر کے الفاظ کو ریکارڈ کرنا۔
4- مختلف زبانوں میں شوشل میڈیا صفحات اور پلیٹ فارمز پر سیرت النبی سے متعلق میڈیا مواد کی اشاعت۔
5- سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کتابیں شائع کرنے کے لیے میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کریں ۔
6- رحمت عامہ مہم کے دوران جمعہ کے خطبوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پیغام کو متعارف کرانے کے لیے مختص کرنا۔
7- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات کا جواب دینے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ریڈیو اسٹیشنوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تعارفی اقساط نشر کرنا۔
8- اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے ذاتی طور پر تقریبات کا اہتمام کرنا اور زوم کے ذریعے جس طریقے سے آپ مناسب سمجھیں مہم میں حصہ لیں۔
براہ کرم یہ سارے کام دنیا کی تمام زندہ زبانوں میں کریں۔
آخر میں، ہم اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس قوم کو اس کے دین کی طرف لوٹنے، اس کے رب کی کتاب پر عمل کرنے، اس کے کلمہ کو یکجا کرنے اور کلمہ واحدہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ اور دشمنوں پر فتح عطافرمائے گا
والحمد للہ رب العالمین۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز