بحث وتحقیق

تفصیلات

"رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں، اور شہادت خداوندی ان کے اخلاق کی عظمت کی تصدیق ہے"شیخ ڈاکٹر علی القرادغی: (ویڈیو)

"رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت  ہیں، اور   شہادت خداوندی ان کے اخلاق کی عظمت کی تصدیق ہے"شیخ ڈاکٹر علی القرادغی: (ویڈیو)


 

شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی ،صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز  نے ایک عالمی مہم میں حصہ لیا جس کا مقصد "رحمت عامہ " کے نعرے کے تحت رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے اصول تعلیمات سے دنیا  کو متعارف کرانا ہے ۔


اپنی شرکت کے دوران، شیخ قرہ داغی نے ،خلق عظیم اور شہادت علی الحق کے اس مقام پر روشنی ڈالی  جو اللہ تعالی نے ہمارے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا ،  اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:انک لعلی خلق عظیم [اور بے شک، آپ اخلاق کے بلند ترین مقام پر فائز ہیں۔ ]


شیخ نے کہا کہ یہ گواہی ظاہر کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندگی کے تمام شعبوں میں عظیم اقدار اور عظیم اخلاق کے  حامل تھے، خواہ وہ اخلاق ہو رحم دلی ہو عدل، ہمدردی ہو ، یا اچھے  معاملات ہوں 


انہوں نے بتایا کہ رحم ان اقدار میں سے ایک اہم ترین قدر کی نمائندگی کرتا ہے، جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا: وما ارسلنک الا رحمۃ للعالمین "اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے،" جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام  پوری دنیا بشمول مسلمانوں اور غیر مسلموں، انسانوں، جانوروں اور یہاں تک کہ بے جان اشیاء تک عام ہے۔


شیخ علی قرہ داغی نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مظلوموں خصوصاً بچوں اور عورتوں کے لیے سب سے زیادہ رحم کرنے والے تھے،  آپ ان کے ساتھ بیٹھتے، ان کے ساتھ حسن سلوک کرتے اور ان سے ان کی سمجھ میں آنے والی زبان میں،بات کرتے۔  جو ان کی جامع رحمت کے عملی پہلو کی عکاسی کرتی ہے۔


تحفہ رحمت


انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے پیغمبرانہ اقدار کو پھیلا کر انسانیت کو بچانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر " رحمت عامہ " کے نعرے کے تحت  رسول رحمت کے اصولوں کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے کے لیے ایک عالمی مہم کا آغاز کیا۔


مہم کی سرگرمیاں بدھ، ربیع الاول 1446ھ بمطابق 4 ستمبر 2024ء کو شروع ہوئیں اور بدھ 22 ربیع الاول 1446ھ بمطابق 25 ستمبر 2024ء تک جاری رہیں گی۔


مہم کے بنیادی مقاصد میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں:


عالمی بیداری: قوم اور دنیا کو ان عظیم اصولوں سے متعارف کرانا جو انسانی وقار، آزادی اور حقوق کے ساتھ ساتھ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لائے گئے انسانی، اخلاقی اور تعلیمی اقدار کو نمایاں کرنا ، اور انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں میں لاگو کرنے کے لیے کام کرنا۔


* درست معلومات کی نشر اشاعت : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور ان کی تعلیمات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا، جس کا مقصد وسیع پیمانے پر پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور پیغمبرانہ شبیہہ کو اخلاق اور طرز عمل کا نمونہ بنانے کے لیے پیش کرنا ۔ .


* افہام و تفہیم اور محبت کے پُل تعمیر کرنا: علم کے تبادلے اور باہمی احترام کے ذریعے مسلمانوں اور دیگر ثقافتوں اور الہی قوانین کے حامل اقوام کے درمیان افہام و تفہیم اور محبت کو فروغ دینا۔


* نوجوانوں کے ساتھ رابطہ: نوجوان نسلوں تک پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے، پیغمبر عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جدید اور آسان تصویر پیش کرنا، جو ان کے ذوق کے مطابق ہو۔


مہم کے مشمولات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے متعدد زاویوں پر خطاب کرنا، رحمت اور انصاف کے ان پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے جو نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مجسم  تھے۔


ماخذ: الاتحاد





منسلکات

التالي
ماریشس میں سنٹر فار انٹروڈوسنگ اسلام نے بحر ہند کے جزائر میں قرآن پاک حفظ کرنے کا پہلا مقابلہ منعقد کیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں