بحث وتحقیق

تفصیلات

امام یوسف القرضاوی علم و اخلاق کا نمونہ اور محبت و رواداری کا مرجع تھے :شیخ سلطان الہاشمی (ویڈیو)

امام یوسف القرضاوی علم و اخلاق کا نمونہ اور محبت و رواداری کا مرجع تھے :شیخ سلطان الہاشمی

 (ویڈیو)


شیخ سلطان الہاشمی، جو کہ عالمی اتحاد برائے علماء مسلمین کے معاون سیکرٹری ہیں، انہوں نے شیخ یوسف القرضاوی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ القرضاوی کا ذکر درحقیقت امت کے ایک عبقری عالم کی تصویر پیش کرتا ہے۔


الہاشمی نے کہا کہ القرضاوی نہ صرف اسلامی علوم میں ماہر تھے بلکہ عربی زبان، تفسیر اور فقہ میں بھی گیرائی اورگہرائی  رکھتے تھے ساتھ میں وہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کا نمونہ تھے۔


الہاشمی نے مزید کہا کہ شیخ القرضاوی اپنی وسیع القلبی اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے قطر کے لوگوں میں محبوب تھے۔ وہ سماجی تقریبات میں بھی شرکت کرتے تھے، چاہے وہ خوشی کی ہوں یا غم کی۔


الہاشمی نے شیخ القرضاوی کے مشہور پروگرام “ہدی الاسلام” کا ذکر کیا، جو ستر کی دہائی میں ٹی وی چینل پر نشر ہوتا تھا اور اسلامی دنیا بھر میں مقبول تھا۔ یہ پروگرام جمعہ کی نماز مغرب کے بعد نشر ہوتا تھا اور نوے کی دہائی کے آغاز تک بہت مقبول رہا۔


الہاشمی نے اپنی تقریر کا اختتام شیخ القرضاوی کے لیے دعا کرتے ہوئے کیا، کہ اللہ انہیں صالحین میں شامل کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور انہیں انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ جمع فرمائے. 


گزشتہ 26 ستمبر کو اسلامی دنیا کے ایک نمایاں عالم، عالمی اتحاد برائے علماء مسلمین کے بانی اور سابق صدر شیخ یوسف القرضاوی کی دوسری برسی تھی، جن کا انتقال 96 سال کی عمر میں ہوا۔


شیخ القرضاوی نے اپنے بعد ایک عظیم علمی ورثہ چھوڑا، جس میں 170 سے زائد کتابیں شامل ہیں جو 105 جلدوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے اپنی علمی اور دعوتی زندگی میں کئی کانفرنسوں، سیمیناروں اور ٹی وی پروگراموں میں شرکت کی۔


2008 میں، شیخ القرضاوی کو “فورین پالیسی” اور “پروسپیکٹ” میگزین کے ایک سروے میں دنیا کے 20 سب سے زیادہ بااثر مفکرین میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔


“فورین پالیسی” میگزین نے شیخ القرضاوی کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے پروگرام “الشریعہ والحیاۃ” کے ذریعے، جو الجزیرہ چینل پر نشر ہوتا تھا، زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ہفتہ وار فتاویٰ جاری کرتے تھے. 

بحوالہ :میڈیا آفس





منسلکات

التالي
نئی علمی سیریز: “انبیاء اور رسولوں کے ساتھ” قرآن میں تخلیق کی ابتدا اور حضرت آدم علیہ السلام کے واقعات پر مشتمل ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں